کراچی: شہید فائربریگیڈ کے اہلکاروں کی ’یادگار شہداء‘ کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہمارے بہادر فائر فائٹرز قوم کا فخر ہیں جو نہ صرف جانیں بچاتے ہیں بلکہ امید کا چراغ بھی روشن کرتے ہیں،ہر لمحہ تیار اپنے فائر فائٹرز کی خدمات پر ہمیں فخر ہے، فائر فائٹرز کا حوصلہ اور جذبہ قربانی ہر انسان کے لیے مشعل راہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز محکمہ فائر بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر میں شہید ہونے والے فائربریگیڈ کے اہل کاروں کی ’یادگار شہداء‘ کا افتتاح کرنے کے بعد منعقدہ تقریب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
میئر کراچی نے کے ایم سی فائر بریگیڈ ہیڈ کوارٹر میں ’یادگار شہداء‘ پر شہید فائر فائٹرز کے ایصال ثواب کے لئے دعا اور شہید فائر فائٹرز کے لواحقین میں شیلڈز تقسیم کیں۔
کے ایم سی کونسل میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، یوسی چیئرمین، تاجر رہنما عتیق میراور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم اپنے فائرفائٹرز کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہمارے فائرفائٹرز وہ بہادر جوان ہیں جو بڑی ہمت کے ساتھ کام کرتے ہوئے تمام مشکلات کا سامنا کرتے ہیں،دراصل یہ وہ خاموش ہیرو ہیں جو دوسروں کی جان بچانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انتہائی کٹھن لمحات میں آگ سے لڑنے والے یہ جوان ہمارے سچے محافظ ہیں،ان ہیروز کا حوصلہ قوموں کی زندگیوں میں روشنی بھرتا ہے۔ ہم اپنے فائر فائٹرز کے جذبے، حوصلے اور ایثار کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ کے ایم سی کے فائرفائٹرز اسی طریقے سے اپنی محنت کا سلسلہ ہمیشہ جاری و ساری رکھیں گے اور ہم ایک زندہ قوم کے طور پر فائرفائٹرز کو بطور ہیرو یاد رکھیں گے۔ ہمیں ان جانثاروں کا شکریہ ادا کرنا چاہیے جو ہر لمحہ خطرے کے لیے تیار رہتے ہیں۔فائر فائٹرز عوام کی جان و مال کا تحفظ کرنے میں بڑا اہم کردار ادا کرتے ہیں جس کے لیے میں بحیثیت میئر ان کا ممنون و مشکور رہوں گا۔
میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلدیہ کراچی میں فائربریگیڈ کا پہلا شہید 1955 میں ہوا تھا،اب تک ہمارے 34 فائر فائٹرز اپنے فرائض ادا کرتے ہوئے شہید ہوئے ہیں،بلدیہ عظمیٰ کراچی کی خدمات ستر سال پرانی ہیں۔ہم نے فائر الاؤنس کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ فائر بریگیڈ کے ملازمین کو ’تمغہ کراچی‘ میں بھی یاد رکھا۔ذمہ دار معاشرے کے طور پر مسلح افواج اور پولیس کے ساتھ ساتھ فائر بریگیڈ اور صحافیوں کو سلام پیش کرنا چاہیے۔دعا ہے کہ یہ شہر، یہ صوبہ اور پاکستان ہمیشہ سلامت رہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جب میں ایڈمنسٹریٹر تھا تو پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی لگانے سے متعلق کونسل سے قرار داد منظور کروائی تھی،کچھ لوگ اس فیصلے کیخلاف عدالت چلے گئے تھے،ہم نے اس معاملے پر وزیر اعلیٰ سندھ سے بات کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ 15 جون سے شہر میں پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی ہوگی کیونکہ پلاسٹک کی تھیلیوں کا استعمال ماحول دوست نہیں ہے۔
میئر کراچی نے کہا کہ جون سے باقاعدہ طور پر نالوں کی صفائی شروع ہوگی،ساحلی پٹی کے اطراف دیہی زمینیں ہماری ہیں،امید تھی کہ آج بارش ہوگی ہم نے کے ایم سی کے ملازمین کی چھٹی کو منسوخ کر دیا تھا۔اس مرتبہ کوئی مویشی منڈی کے ایم سی کی اجازت بغیر علاقوں میں نہیں لگے گی۔ہم ماضی کی طرح چائنا کٹنگ نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب آپ وفاق کہتے ہیں تو فیڈریشن کی بات کرتے ہیں،وفاقی حکومت سے ہمارا اختلاف ہوسکتا ہے۔ کے پی ٹی کی جانب سے جو اشتہار دیا گیا وہ درست نہیں۔کراچی میں واٹر کارپوریشن کے تحت لائنوں کو درست کر رہے ہیں،پرانے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے کام جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فائر فائٹرز فائر بریگیڈ وہاب نے کہا کرتے ہوئے فائٹرز کے بریگیڈ کے نے کہا کہ کے ایم سی انہوں نے کرتے ہیں کے ساتھ نے فائر کے لیے
پڑھیں:
اسرائیل اور بھارت ریاستی دہشتگردی کے مجرم ہیں، مفتی منیب الرحمٰن
فلسطین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اہلسنت و جماعت کے زیرِ اہتمام کراچی میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی فلسطین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بحری، بری اور فضائی فوج کو سلام پیش کرتے ہیں۔ نمائش چورنگی کراچی میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کی منعقدہ فلسطین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے، بھارتی جیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اور اسرائیل ریاستی دہشتگردی کے مجرم ہیں، ان کا بائیکاٹ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی آبی جارحیت قبول نہیں ہے، بھارتی وزیراعظم کے جنگی جنون کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔