پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سنجیدہ اور ورسٹائل اداکار سمیع خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں ڈراموں کے بدلتے رجحانات اور اپنی پیشہ ورانہ سوچ پر گفتگو کی، جو سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کر رہی ہے۔

سمیع خان فلم اور ٹی وی دونوں میڈیمز پر دو دہائیوں سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں، حال ہی میں ڈرامہ سیریلز فرار اور دنیا پور میں شاندار پرفارمنس کے باعث دوبارہ شہ سرخیوں میں ہیں۔

انٹرویو کے دوران، سمیع خان نے ڈراموں میں ’’برے لڑکوں‘‘ کو ہیرو کے طور پر پیش کیے جانے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر بات کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ آج کل کے ناظرین ایسے کرداروں کو نہ صرف پسند کرتے ہیں بلکہ ان سے ہمدردی بھی محسوس کرتے ہیں، چاہے وہ کردار کتنے ہی منفی کیوں نہ ہوں۔

سمیع نے اپنے پرانے ڈرامے ’انکار‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ’’آج کل لوگ محبت جیتنے میں نہیں بلکہ اسے چھیننے میں دلچسپی رکھتے ہیں‘‘۔ ان کے مطابق، منفی کرداروں کو گلیمرائز کر دینا ایک خطرناک رحجان ہے کیونکہ اس سے ناظرین میں یہ تاثر پیدا ہوتا ہے کہ شاید ہر برے انسان کے پیچھے کوئی ٹھوس وجہ یا ہمدردی کا پہلو ہوتا ہے، جبکہ ایسا ہمیشہ ضروری نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ بعض افراد فطری طور پر مجرمانہ سوچ کے حامل ہوتے ہیں، اور ضروری ہے کہ ناظرین ایسے کرداروں سے سبق حاصل کریں کہ ہمیں زندگی میں کیا نہیں کرنا چاہیے، نہ کہ ان کرداروں کی چمک دمک میں کھو جائیں۔

سمیع خان کا یہ نکتہ نظر سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی پا رہا ہے، جہاں بہت سے ناظرین اس بات پر اتفاق کرتے دکھائی دے رہے ہیں کہ ڈرامہ تفریح کے ساتھ ساتھ معاشرتی اصلاح کا ذریعہ بھی ہونا چاہیے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاک بھارت کشیدگی میں مسئلہ فلسطین و اہل غزہ کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، حافظ نعیم

پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن پر امریکی نائب صدر کے بیان کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت امریکی سفیر سے اس کی وضاحت طلب کرے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال میں مسئلہ فلسطین اور اہل غزہ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن پر امریکی نائب صدر کے بیان کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت امریکی سفیر سے اس کی وضاحت طلب کرے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن پر امریکی نائب صدر کے بیان کی شدید مذمت کی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی سفیر کو طلب کرے اور پوچھے کہ ان کے نائب صدر نے بغیر تحقیقات کے یہ بیان کیسے دیا؟۔ حافظ نعیم نے کہا کہ بھارت پہلگام واقعے پر پاکستان کے تحقیقات کے مطالبے سے بھاگ رہا ہے اور امریکی نائب صدر کے بیان سے تاثر ملتا ہے کہ امریکا بھارت کے مؤقف کو درست تسلیم کر رہا ہے، ہم اس موقع پر اپنے دوست ملک چین کی حمایت کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہلگام میں اپنے ہی سیاحوں کو قتل کرکے جو فالس فلیگ آپریشن کیا ہے، یہ پہلا آپریشن نہیں ہے، اس سے پہلے بھی یہ کبھی تاج ہوٹل کبھی پارلیمنٹ پر حملہ کروا چکا ہے، کبھی یہ الفاران نامی تنظیم بنا کر سیاحوں کو اغوا اور کبھی سکھوں کا قتل کرواتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ بھارت کی آبی دہشتگردی کا تو کوئی تذکرہ ہی نہیں کر رہا، بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا ہے، اس معاہدے کو یک طرفہ طور پر معطل نہیں کیا جا سکتا، اس حوالے سے پاکستان کو اپنی سفارتی کوششیں تیز کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت قومی یکجہتی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، ہمیں بلوچستان کے زخموں پر مرہم رکھنا ہوگا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال میں مسئلہ فلسطین اور اہل غزہ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، دونوں محاذوں پر کام کرنا ہوگا، اسرائیل اور بھارت دونوں کو امریکی حمایت حاصل ہے اور تینوں کا ایک شیطانی اتحاد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑے شہروں میں ملین مارچ اور 26 اپریل کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کے بعد 17 مئی کو ایبٹ آباد اور 18 مئی کو مالا کنڈ میں عظیم الشان اور تاریخی ”یکجہتی غزہ مارچ“ کیا جائے گا اور صہیونی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم بھی تیز اور مؤثر بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کا اقتصادی حب ہے، لیکن اس کے ساتھ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت بدترین سلوک کر رہی ہے اور پیپلز پارٹی کی کراچی دشمنی مسلسل جاری ہے اور کے فور منصوبہ تاحال نامکمل ہے۔

کراچی کے مسائل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہائیڈرینٹس کو تو پانی مل جاتا ہے لیکن شہریوں کے گھروں کے نلکوں میں پانی نہیں آتا اور عوام مہنگے داموں ٹینکر خریدنے پر مجبور ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پچھلے چار دنوں سے آدھے شہر کا پانی بند ہے اور لوگ شدید اذیت کا شکار ہیں، 8 ماہ میں 6 مرتبہ پانی کی بڑی لائن پھٹ چکی ہیں، حکومت سندھ، واٹر بورڈ، مرتضیٰ وہاب کہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹاؤن کو فنڈز نہیں دیئے جا رہے ہیں اور پیپلز پارٹی اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنے پر تیار نہیں، کینالز کے معاملے پر ہم نے بھرپور آواز اُٹھائی ہے، اس پر نظر ثانی کرنا اچھا اقدام ہے اس حوالے سے متبادل طریقے اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں جو پانی آ رہا ہے اس کی مناسب تقسیم کا کوئی نظام نہیں ہے، پیپلز پارٹی کے وڈیرے سیلابی صورتحال میں پانی کا رخ دوسری طرف کر دیتے ہیں اور جب خشک سالی ہوتی ہے تو سارا پانی کھینچ کر اپنے پاس لے آتے ہیں جس سے عام لوگوں کا بُرا حال ہو جاتا ہے۔ 

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ 3 مئی کو صحافت کا عالمی دن منایا جاتا ہے، اس موقع پر ہمیں غزہ کے صحافیوں کو ضرور یاد رکھنا چاہیے، غزہ میں 211 صحافی شہید ہو چکے ہیں، جن میں 28 خواتین صحافی بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر آنے والی حکومت صحافت پر حملہ آور ہوتی ہے اور صحافیوں کی آواز دبانے کی کوشش کرتی ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ صحافت کو غیر جانب دار ہونا چاہیے، صحافی اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہیں، جماعت اسلامی کا بہت واضح مؤقف ہے کہ تمام میڈیا ورکرز کو ان کے بنیادی حقوق ملنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں امریکی سرپرستی میں اسرائیلی دہشتگردی جاری ہے، وہاں اب تک تقریباً 52 ہزار افراد شہید ہو چکے ہیں، افسوس کہ مسلم دنیا کے حکمران اپنے اقتدار کی خاطر امریکا کے آگے سربسجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے اب شام پر بھی بمباری شروع کر دی ہے اور وہ وہاں مختلف سازشیں کرکے خانہ جنگی کروانا چاہتا ہے، وہ لبنان پر بھی حملے کر رہا ہے اور ایران کو اس نے نشانے پر رکھا ہوا ہے، اسرائیل صہیونیوں کی بات کرتا ہے اور بھارت ہندوتوا کی اور ان دونوں کو امریکا کی حماعت حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پہلگام فالس فلیگ: بنگلہ دیشی عوام  کا پاکستان اور پاک فوج کیساتھ والہانہ محبت کا اظہار
  • پہلگام فالس فلیگ آپریشن بھارت کا رچایا ہوا ڈرامہ ہے: اسحاق ڈار
  • ایک محنت کش صحافی کی یادیں
  • پہلگام فالس فلیگ: عوام کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی، پھول نچھاور کئے
  • پہلگام ڈرامہ، بھارت کی سفارتی ناکامی
  • پاک بھارت کشیدگی میں مسئلہ فلسطین و اہل غزہ کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، حافظ نعیم
  • سرحد پر تنائو بہانہ: بہار انتخابات جیتنے کے لیے مودی کا پہلگام ڈرامہ بے نقاب
  • 1500روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے اہم خبر
  • بھارت پہلگام ڈرامہ فلسطین میں جاری مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے کر رہا ہے، علامہ مرید نقوی