کراچی:

شہر قائد میں گلستان جوہر موڑ کے قریب واقع معروف نجی شاپنگ مال "ملینیئم مال" میں ہفتہ کی صبح خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

 ریسکیو حکام کے مطابق آگ مال کے تیسرے فلور پر واقع کنٹرول روم میں لگی، جس کے بعد وہ تیزی سے چھت تک پھیل گئی۔

ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ مال کی چھت پر نصب چلرز اور الیکٹرک وائرنگ کے باعث آگ نے شدت اختیار کی اور نیچے کے فلورز تک پھیل گئی۔ تیسرے فلور پر واقع کارپوریٹ دفاتر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ خوش قسمتی سے تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں اور 2 اسنارکلز موقع پر پہنچ چکی ہیں، جبکہ کے ایم سی اور ریسکیو 1122 کے فائرفائٹرز آگ پر قابو پانے کے لیے مسلسل کارروائی میں مصروف ہیں۔ تاہم پانی کی شدید قلت کے باعث فائر آپریشن کو دشواری کا سامنا ہے۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق واٹر کارپوریشن کی جانب سے ابھی تک فائر سائٹ پر واٹر ٹینکرز فراہم نہیں کیے جا سکے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مال میں نصب فائر فائٹنگ سسٹم ناقص اور ناکارہ نکلا، جس کے باعث ابتدائی لمحوں میں آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ آگ پر جزوی طور پر قابو پا لیا گیا ہے اور اس کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق صورتحال پر مکمل قابو پانے کے لیے مزید وقت درکار ہے اور ریسکیو ٹیمیں پوری قوت کے ساتھ آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

ملتان میں سبزیوں سے بھرا منی ڈالا بے قابو ہوکر کار پر الٹ گیا،کار سوار3 افراد جاں بحق

ملتان میں سبزیوں سے بھرا منی ڈالا بے قابو ہوکر کار پر الٹ گیا،کار سوار3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ترجمان ریسکیو  1122کے مطابق ملتان کے سہوچوک کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں سبزیوں سے بھرا منی ڈالاکار پرالٹ گیاجس کے نتیجے میں 3 کارسوارافرادموقع پرہی دم توڑگئے،کار کے موڑ کاٹنے کے دوران منی ڈالا بے قابو ہوکرکارپرالٹ گیا۔کارمیں پانچ افراد سوارتھے،ایک بچہ اورایک خاتون معجزانہ طورپرمحفوظ رہے،ترجمان ریسکیو1122نے کہا کہ جاں بحق افرادمیں دو خواتین اورایک مرد شامل ہے ،ریسکیو ٹیم نے لاشیں نشتر اسپتال منتقل کردیں،جاں بحق افراد کی شناخت محمد یاسین،کوثر پروین اور زاہدہ کے نام سے ہوئی ۔

متعلقہ مضامین

  • لوگ یومیہ کتنی مائیکروپلاسٹک سانس کے ذریعے اندر لے رہے ہیں، خوفناک انکشاف
  • کراچی: سٹی کورٹ میں رات گئے آتشزدگی، سینکڑوں مقدمات کاریکارڈ جل کر خاک 
  • کراچی، سٹی کورٹ کے مال خانے میں لگی آگ بجھا دی گئی
  • کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے آلہ موسیقی میں چھپائی گئی 490 گرام افیون برآمد
  • ملتان میں سبزیوں سے بھرا منی ڈالا بے قابو ہوکر کار پر الٹ گیا،کار سوار3 افراد جاں بحق
  • کراچی؛ پراسرار طور پر زہریلی چیز پینے سے 35 سالہ خاتون جاں بحق
  • ایف آئی اے امیگریشن کی بڑی کارروائی، 7 مسافر آف لوڈ
  • ایف آئی اے کی کارروائی، کراچی ایئرپورٹ پر غیرقانونی طور بیرون ملک جانے والے 7 مسافر آف لوڈ
  • غزہ، فلسطینی مجاہدین کا قابض اسرائیلی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ
  • کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، چار خطرناک ملزمان گرفتار