بلوچستان میں بھارتی دہشتگردی کا منصوبہ بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
فائل فوٹو
بھارت کا پہلگام فالس فلیگ میں ناکامی کے بعد بلوچستان میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔
انٹیلجنس ذرائع کے مطابق بھارتی ایجنسی را نے گوادر، کوئٹہ اور خضدار میں دہشتگردی کا منصوبہ بنایا۔
بھارتی ایجنسی را نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اپنی پراکسیز کو سرگرم کردیا ہے، را نے بی ایل اے، فتنہ الخوارج اور غیرقانونی افغانوں کو ان شہروں میں دہشتگردی کی ہدایات دی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق را نے کارروائیوں کے لئے دہشت گردوں کو افغانستان سے بھی متعلقہ علاقوں میں بھجوا دیا ہے۔
انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے منصوبے کے پیچھے پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بری طرح ناکامی ہے۔
بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کے مذموم منصوبے ناکام بنانے کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بھارتی سائفر نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور بھارتی ایجنسیوں کے تعلق کو بے نقاب کر دیا: چوہدری انوارالحق
چوہدری انوارالحق — فائل فوٹووزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہےکہ بھارتی سائفر ڈارک ویب پر لیک ہوا جس نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور بھارتی ایجنسیوں کے تعلق کو بے نقاب کردیا۔
جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ چور کی داڑھی میں تنکا نہیں تو ایکشن کمیٹی وضاحت کیوں دے رہی ہے، ایکشن کمیٹی تشدد کا راستہ چھوڑ کر آئینی و قانونی راستے پر آئے، آزاد کشمیر اسمبلی میں پاکستان اور بیرون ملک مقیم کشمیریوں کی مخصوص نشستوں کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ بطور وزیراعظم خواہش ہوگی، حالات پرامن رہیں اور انسانی جانوں کے ضیاع کے اندیشوں سے بچنے کی کوشش کریں۔
چوہدری انوار الحق نے کہا کہ ایکشن کمیٹی پرانی فوٹیجز چلا کر نوجوانوں کے ذہن کو گندا کررہی ہے جس میں سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جارہا ہے، یہ ہجوم جمع کرکے کیا کرنا چاہتے ہیں؟
وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ انہوں نے کبھی 3 روپے بجلی نہیں مانگی وہ تو ہم نے اس کے لیے کوشش کی، یہ تو پاکستان کی قیادت نے فیصلہ کیا کہ جو چیز دنیا میں کہیں نہیں ہوتی مگر ہم آزاد کشمیر کے لوگوں کو دیں گے تاکہ رشتے میں دراڈ نہ آئے۔