آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب، فرقہ یا نسل نہیں ہے، اور اس کا مقابلہ غیر متزلزل قومی اتحاد کے ساتھ کرنا چاہیے۔

جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راؤلپنڈی میں 15ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف عاصم منیر نے بلوچستان کی سماجی و اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے پر حکومت کی مستقل توجہ کو اجاگر کیا اور کہا کہ بلوچستان میں کیے جانے والے اقدامات اس سلسلے میں غلط معلومات کو رد کرنے کے لیے کافی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: جس ملک کے تمام ادارے آئین اور قانون کے مطابق کام کریں ایسی ریاست کو ’ہارڈ اسٹیٹ‘ کہا جاتا ہے، آرمی چیف

ان کا کہنا تھا کہ بہت سے ترقیاتی منصوبے پہلے ہی ثمر آور ہونا شروع ہو چکے ہیں جس سے بلوچستان کے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔ بلوچستان کے عوام، خاص طور پر نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنے میں سول سوسائٹی کے اراکین کے کردار کو سراہتے ہوئےآرمی چیف نے علاقے کی ترقی میں ان کے کردار پر زور دیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی بلوچستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ دشمن عناصر کے مذموم منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا جو تشدد کرنے، خوف پھیلانے اور صوبے کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب، فرقہ یا نسل نہیں ہے، اور اس کا مقابلہ غیر متزلزل قومی اتحاد کے ساتھ کرنا چاہیے۔ وہ دہشت گرد گروہ جو اپنے چھوٹے سے گھناؤنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے بلوچ شناخت کے نام پر دہشت گردی کرتے ہیں، وہ بلوچ غیرت اور حب الوطنی پر ایک دھبہ ہیں

یہ بھی پڑھیے: ترجمان افواج پاکستان کا انڈین آرمی چیف کے من گھڑت بیان پر منہ توڑ جواب

آرمی چیف نے زور دیا کہ پاکستان خطے اور اس سے باہر امن چاہتا ہے، تاہم اگر پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی جاتی ہے تو پاکستان اپنے قومی وقار اور اپنے عوام کی فلاح و بہبود کو محفوظ رکھنے کے لیے پوری طاقت سے جواب دے گا۔

بعدازاں، ورکشاپ سوال و جواب کے سیشن کے بعد اختتام پذیر ہوئی۔

واضح رہے کہ یہ ورکشاپ 2016 سے منعقد ہو رہی ہے اور اس میں بلوچستان سے زیادہ سے زیادہ نمائندگی کے ساتھ بڑی تعداد میں مرد و خواتین پارلیمنٹیرینز، بیوروکریٹس، سول سوسائٹی کے اراکین، نوجوان، تعلیمی ماہرین اور میڈیا نمائندے شامل ہوتے ہیں۔

ورکشاپ میں بات چیت، سیمینارز، گروپ ڈسکشنز اور ملک کے مختلف حصوں کے دورے شامل ہیں۔ اس کا مقصد بلوچستان کی مستقبل کی قیادت کو اہم قومی و صوبائی مسائل کو سمجھنے اور ان کا مربوط جواب دینے کے قابل بنانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آرمی چیف اور اس کے لیے

پڑھیں:

استنبول مذاکرات کا دوسرا دور کل ہوگا، پاکستان، افغان سرزمین سے دہشت گردی بند کرانےکا مطالبہ دہرائےگا

( ویب ڈیسک )پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شیڈول کے مطابق کل بروز جمعرات استنبول میں ہوگا۔

 ذرائع  نے کہا کہ افغان طالبان کے کسی سینئیر وزیر کے استنبول جانے کی صورت میں وزیردفاع خواجہ آصف استنبول جا سکتے ہیں، افغان وفد کو دیکھ کر پاکستانی وفد کی قیادت کا فیصلہ ہوجائے گا-

 ذرائع نے کہا کہ قومی سلامتی مشیر وفد میں شامل ہونگے، پاکستانی وفد افغان سرزمین سے پاکستان پر دہشت گردی بند کرانے کا مطالبہ دہرائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی

متعلقہ مضامین

  • فیصل آباد میں ای چالان کا آغاز:کس کس وائلیشن پر ای چالان ہوگا؟
  • پاکستان اور ترکیے کی وزارت داخلہ کا انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ
  • پاکستان اور ترکیے کا انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ
  • افغان طالبان سے مذاکرات کا تیسرا دورشروع،پاکستان کا دہشت گردی کے خاتمے کا مطالبہ برقرار
  • افغان طالبان سے مذاکرات کا تیسرا دور،پاکستان کا افغان سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے کا مطالبہ برقرار
  • دہشت گردی کی روک تھام: پاکستان اور افغانستان میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا
  • استنبول :دہشت گردی کا خاتمہ‘ پاکستان اور افغان طالبان میں مذاکرات آج ہونگے
  • کراچی، رام سوامی میں ڈمپر حادثے نوجوان کی ہلاکت، چوتھا مقدمہ درج، دہشت گردی کی دفعات شامل
  • استنبول مذاکرات کا دوسرا دور کل ہوگا، پاکستان، افغان سرزمین سے دہشت گردی بند کرانےکا مطالبہ دہرائےگا
  • استنبول مذاکرات کا دوسرا دور کل ہوگا، پاکستان، افغان سرزمین سے دہشت گردی بند کرانےکا مطالبہ دہرائےگا