بھارتی جیل میں قید مظفرآباد کے ٹرک ڈرائیور یوسف شاہ کا انتقال
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
آگرہ جیل کا ایک عکس جہاں یوسف شاہ کا انتقال ہوا(تصویر سوشل میڈیا)۔
بھارتی جیل میں قید مظفرآباد کا ٹرک ڈرائیور یوسف شاہ انتقال کرگیا۔ مظفرآباد سے اہلخانہ کے مطابق آگرہ جیل حکام نے سید یوسف شاہ کی تدفین جیل میں ہی کر دی۔
مرحوم کے بھتیجے تنویر احمد کے مطابق چچا یوسف شاہ کے وکیل نے انتقال کی خبر دی۔
بھتیجے تنویر احمد نے مزید بتایا کہ وکیل نے انھیں آگاہ کیا کہ یوسف شاہ کا 4 روز پہلے انتقال ہوا۔
بھتیجے کے مطابق یوسف شاہ کو بھارت نے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
بھتیجے تنویر احمد کے مطابق چچا 2017 میں انٹر کشمیر ٹریڈ کے تحت کپڑے لیکر مقبوضہ کشمیر گئے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بھارتی شہری کا دعویٰ: 33 برس سے صرف انجن آئل پی کر زندہ ہوں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارت میں ایک شہری نے اپنی انوکھی اور ناقابلِ یقین عادت کے باعث سب کو حیران کردیا ہے۔
ریاست کرناٹک کے شہر شیموگا سے تعلق رکھنے والا یہ شخص دعویٰ کرتا ہے کہ وہ پچھلے 33 برسوں سے عام کھانے کے بجائے صرف انجن آئل اور چائے پر زندہ ہے۔ اس غیر معمولی دعوے کی وجہ سے لوگ اسے “آئل کمار” کے نام سے جاننے لگے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کمار روزانہ تقریباً 7 سے 8 لیٹر انجن آئل پیتا ہے اور ساتھ چائے بھی استعمال کرتا ہے۔ انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں اسے بظاہر ایک بوتل سے سیاہ موٹر آئل پیتے دیکھا گیا، جسے وہ اپنی خوراک قرار دیتا ہے۔ اس کے مطابق وہ تین دہائیوں سے یہ عادت اپنائے ہوئے ہے اور اسی پر زندہ ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ دعوے کے مطابق اسے کبھی اسپتال میں داخل نہیں ہونا پڑا اور نہ ہی کوئی بڑی بیماری لاحق ہوئی۔ یہی وجہ ہے کہ یہ کہانی سوشل میڈیا پر وائرل ہو کر عوام کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
البتہ ڈاکٹرز اور طبی ماہرین نے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ ان کے مطابق انجن آئل انتہائی زہریلا ہوتا ہے جس میں خطرناک کیمیکلز اور ہیوی میٹلز شامل ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسی اشیاء انسانی جگر، گردوں، پھیپھڑوں اور دماغ کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہیں، اس لیے کسی بھی صورت میں اسے پینا ممکن نہیں۔