چینی باشیندوں کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کو تمام سہولیات دینگے، آغا محمد یوسف
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی نے چینی باشندوں اور دیگر غیر ملکیوں کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنیکی ہدایت دی تاکہ وہ چوکس ہو کر اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف کی زیر صدارت ہیڈکوارٹر بدر لائن کوئٹہ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈپٹی کمانڈنٹ (ر) لیفٹیننٹ کمانڈر عطاء اللہ شاہ، ایس ایس پی ہیڈکوارٹرز، جبکہ دیگر زونل کمانڈرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی پی آغا محمد یوسف نے کہا کہ بلوچستان کانسٹیبلری کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حاضری اور چیکنگ پوائنٹس کو سائبر سسٹم سے جوڑا جا رہا ہے تاکہ تمام امور ڈیش بورڈ کے ذریعے مانیٹر کیے جا سکیں۔ جوانوں کی حاضری، ڈیوٹی کی نگرانی اور احکامات کی ترسیل کو موثر بنانے پر زور دیا گیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ڈیوٹی کے دوران جوانوں کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں گے اور ان کی رخصتوں کو بروقت یقینی بنایا جائے گا تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ حاضری کے معاملے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، اور اگر کوئی جوان غیر حاضر پایا گیا تو متعلقہ زونل کمانڈر کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ ایڈیشنل آئی جی پی نے مزید کہا کہ کسی جوان سے آٹھ گھنٹوں سے زائد ڈیوٹی لینا ناقابل قبول ہوگا۔ انہوں نے چینی باشندوں اور دیگر غیر ملکیوں کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی تاکہ وہ چوکس ہو کر اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایڈیشنل آئی جی انہوں نے
پڑھیں:
پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
فوٹو: فائلپبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔
پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔
سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔