لاہور (خصوصی نامہ نگار) قومی سلامتی و یکجہتی کانفرنس کے اختتامی سیشن کا پیسک ہاؤس ڈیوس روڈ پر انعقاد ہوا، جس کی صدارت صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین نے کی۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد، خطیب داتا دربار مسجد محمد رمضان سیالوی اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام نے شرکت کی۔ کانفرنس میں پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کو پاکستان کے خلاف ایک چال اور ڈھونگ قرار دیا گیا۔ چودھری شافع حسین نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہی ہے۔ وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے باہمی اختلافات بھلا کر ایک ہو جائیں۔ اتحاد کی قوت سے ہی دشمن کی ہر چال اور سازش کو ناکام بنانا ہو گا۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کہا کہ محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام قومی یکجہتی کے فروغ کیلئے پنجاب بھر میں قومی یکجہتی و سلامتی کی کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ بھارت نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کر کے اس کی ذمّہ داری پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کی۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ وطن سے محبت ایمان کا حصہ، پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔  چودھری شافع حسین نے ڈیفنس روڈ بوبتیاں چوک پر شو میکنگ فیکٹری کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر نے فیکٹری میں جوتے کی تیاری کے مختلف مراحل کا مشاہدہ کیا۔ یہ فیکٹری چین کی زونگ لین ٹریڈنگ کمپنی کے زیر اہتمام قائم ہے۔ چائنیز بزنس کونسل پاکستان کے صدر مسٹر چن کیانگ جیانگ نے صوبائی وزیر کو شو میکنگ کے مختلف مراحل سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر نے فیکٹری میں چائنیز بزنس کونسل کے صدر مسٹر چن کیانگ جیانگ، دیگر وں اور چینی سرمایہ کاروں سے ملاقات کی۔ جس میں پنجاب میں چائنا بزنس پارک کے قیام کے لئے مختلف آپشنز کا جائزہ لیا گیا۔ چودھری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت شو انڈسٹری کے فروغ کیلئے قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں شو سٹی بنانے کا جائزہ لے رہی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: شافع حسین نے کہا کہ

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک