گوجرانوالہ: فائرنگ کا واقعہ، بھتیجے سمیت 5 افراد قتل، ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
گوجرانوالہ میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے بھتیجے سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے پیٹرول اسٹیشن اور حویلی میں سوئے افراد پر فائرنگ کی۔
بعدازاں پولیس نے بتایا کہ 5 افراد کے قتل میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
مستونگ میں فائرنگ سے 1 خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتاری کےلیے چھاپے کے دوران ملزم نے پولیس پر فائرنگ کر دی تھی، ملزم کی فائرنگ سے ایس ایچ او صفدر عطاء بھٹی زخمی ہوئے، جنہیں فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عمران نشہ کرتا تھا اور اکثر لڑائی جھگڑے کرتا رہتا تھا، فائرنگ کے مقدمے میں گرفتاری کے بعد ملزم ضمانت پر رہا ہو کر واپس آیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: گھر میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں گھر میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ذاتی دشمنی کے باعث دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ لڑکی کے باپ اظہر نے کی، ملزم کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے خاتون سمیت 2 افراد کو حراست میں لیا گیا اور موقع سے30 بور پستول برآمد ہوا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق کرائم سین یونٹ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہا ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے یہ بھی بتایا کہ جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کےلیے سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔