Jang News:
2025-08-04@23:20:56 GMT
مستونگ میں فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
بلوچستان کے علاقے مستونگ میں فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔
لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مستونگ کے نواحی علاقے کلی ہزار خان میں پیش آیا۔
فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ میں غیر ملکی خاتون زخمی
فائل فوٹوکراچی کے علاقے ملیر میں جائیداد کے تنازعہ پر ایک غیر ملکی خاتون کو گولی ماردی گئی۔
پولیس کے مطابق فلپائنی خاتون کے پاکستانی شوہر ناصر کا انتقال ہوگیا تھا، جس کے بعد خاتون اپنا حصہ لینے سسرال آئی تھی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ جھگڑے کے دوران خاتون کے دیور دانش نے فائرنگ کردی، فلپائنی خاتون کو دو گولیاں لگی ہیں۔
پولیس کے مطابق زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔