بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت پاکستان یا دنیا کے سامنے نہیں رکھا: پاکستانی سفیر
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارت کے جنگی جنون نے علاقائی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق رضوان سعید شیخ نے امریکی تھنک ٹینک نمائندگان کو پہلگام واقعے اور پاک بھارت کشیدہ صورتحال پربریفنگ دیتے ہوئے غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کے مطالبے کا اعادہ کیا۔
رضوان سعید شیخ نے کہاکہ بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت پاکستان یا دنیا کے سامنے نہیں رکھا، سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارت کا طرزِعمل لاقانونیت پرمبنی ہے، زرعی معیشت کو زک پہنچانے کی کوشش اعلان جنگ تصورکی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے جنگی جنون نے علاقائی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
بھارت کا پہلگام فالس فلیگ میں ناکامی کے بعد بلوچستان میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ بے نقاب
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
لندن، پاکستانیوں کا بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا عزم
دہشت گری کے ہر واقعے کا الزام پاکستان پر لگانا بھارتی فطرت ہے، بھارتی ہائی کمیشن پر احتجاج
بغیر ثبوت پاکستان پر الزام لگانے پر نئی دہلی سے جواب طلب کیا جائے،رہنماؤں کا خطاب
لندن میں بھارتی ہائی کمیشن پر پاکستانیوں نے احتجاج کرتے ہوئے کسی بھی جارحیت سے خبردار کردیا۔لندن میں بھارتی ہائی کمیشن پر پاکستانیوں نے اپنا احتجاج ریکار ڈ کروایا، اس دوران شرکا کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان پر حملے کی حماقت کی تو انہیں فروری 2019 جیسی صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مختلف رہنماوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے ہر واقعے کے بعد الزام پاکستان پر لگادینا بھارت کی پرانی عادت ہے، عالمی طاقتیں، بغیر ثبوت پاکستان پر الزام لگانے پر بھارت سے جواب طلب کریں۔یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک اور ایک درجن کے قریب زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد بھارت نے بنا کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی شروع کردی اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کردیا۔