شیخوپورہ: اسٹیشنری کی دکان میں آتشزدگی، لاکھوں کی مالیت کا سامان تباہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
شیخوپورہ کے اکبر بازار میں اسٹیشنری کی دکان میں اچانک آگ لگ گئی، جس سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق کتابوں اور اسٹیشنری کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
جیکب آباد کے علاقے سومرا شاخ کے قریب 3 دکانوں میں آگ لگ گئی، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا ۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور 3 گھنٹے کی مسلسل کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ آگ کے باعث لاکھوں روپے مالیت کی کتابیں اور اسٹیشنری کا سامان جل کر تباہ ہو گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کا سامان
پڑھیں:
سرگودھا: کوٹ مومن میں 6 بچیاں دم گھٹنے سے جاں بحق
---فائل فوٹوصوبۂ پنجاب کے شہر سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن میں 6 بچیاں دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئیں۔
ریسکیو کے ذرائع کے مطابق بچیاں کھیلتے ہوئے گندم ذخیرہ کرنے والے ڈرم میں چلی گئیں تھیں۔
ریسکیو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دم گھٹنے سے بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔