چین-یورپی یونین تعلقات کا قیمتی تجربہ باہمی احترام اور مشترکہ  مقصد  کی تلاش ہے، چینی وزارت خارجہ  WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چینی  وزارت خارجہ کے ترجمان  لین جیئن  نے  یومیہ پریس کانفرنس میں  چین اور یورپی یونین کے درمیان سفارتی تعلقات  کے قیام کے گزشتہ پچاس برسوں میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 50 سالوں میں چین اور یورپی یونین نے مضبوط اقتصادی باہمی تعلقات قائم کیے ہیں اور  اس دوران باہمی سالانہ تجارتی حجم 2.

4 بلین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 785.8 بلین امریکی ڈالر  تک پہنچ  گیا ہے، جو 300 گنا سے زیادہ کا اضافہ ہے۔ دونوں فریقوں نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے جیسے شعبوں میں نتیجہ خیز کثیر الجہتی تعاون  کیا ہے۔

گزشتہ 50 سالوں میں چین اور یورپی یونین کے تعلقات کا سب سے قیمتی  تجربہ  باہمی احترام اور اختلافات کے باوجود مشترکہ مقصد  کی تلاش ہے۔ چین اور یورپی یونین کی تاریخ، ثقافت اور نظام مختلف ہیں، لیکن جب تک دونوں فریق ایک دوسرے کے ترقیاتی راستوں اور سماجی نظاموں کے انتخاب کا احترام کرتے رہیں گے،  تو  دونوں فریق باہمی سیکھنے ،اشتراک اور  تعاون کے ذریعے مشترکہ ترقی، باہمی فائدے اور باہمی کامیابی حاصل کرتے رہیں گے۔اس وقت دنیا اس صدی کی بڑی تبدیلی میں داخل ہو چکی ہے  اور یکطرفہ، تحفظ پسندی اور طاقت کی بالادستی نے بین الاقوامی قوانین اور نظم و

نسق کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ دنیا بدل رہی ہے لیکن اس  بنیادی حقیقت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی  کہ چین اور یورپی یونین کا تعاون مسابقت سے کہیں آگےہے، اتفاق رائے اختلافات سے کہیں زیادہ ہے، اور مواقع خطرات سے کہیں زیادہ ہیں۔ چین اور یورپی یونین دونوں کی جانب سے کثیر الجہتی ، کھلے پن اور تعاون کی حمایت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی. چین اور یورپی یونین نہ صرف ایک دوسرے کو بہتر بنائیں گے بلکہ دنیا کو بھی روشن کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین میں یوم مئی کی تعطیلات  کے دوران  آمدورفت میں تیزی کا رجحان چین میں یوم مئی کی تعطیلات  کے دوران  آمدورفت میں تیزی کا رجحان آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں، پاکستان نے آئی ایم ایف کو ٹیکس ڈیٹا فراہم کردیا صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے شرح سود میں 1فیصد کمی کو مایوس کن قرار دیدیا چین میں یوم مئی کی تعطیلات کے دوران اندرون ملک ٹرپس کی کل تعداد 1.467 بلین تک پہنچنے کی توقع چین،آٹھویں ڈیجیٹل چائنا کنسٹرکشن سمٹ کا اختتام 228 ارب یوآن مالیت کے معاہدوں پر دستخط امریکہ اندھا دھند محصولات کے باعث دوسروں اور خود کو نقصان پہنچا رہا ہے، چینی سفیر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: یورپی یونین

پڑھیں:

نائب وزیراعظم اور ایرانی صدر کی ملاقات، سیاسی و اقتصادی تعلقات کے استحکام پر گفتگو

اسلام آباد:

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں جمہوری اسلامی ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پژشکیان سے ملاقات کی۔

نائب وزیر اعظم نے ایرانی صدر کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایران کے ساتھ پاکستان کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کے لیے گہری وابستگی کا اعادہ کیا۔

اسحاق ڈار نے تعلقات کی بنیاد مشترکہ تاریخ، ثقافتی ورثے، عقیدے اور باہمی احترام پر ہونے پر زور دیا۔

صدر مسعود پژشکیان نے پاکستان کی حمایت کو سراہا اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے پاکستانی قیادت کے ساتھ بامعنی بات چیت کی امید ظاہر کی تاکہ دونوں دوست ممالک کے درمیان سیاسی و اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان
  • ایران اور پاکستان کا 10 ارب ڈالر سالانہ تجارتی ہدف، کئی ایم او یوز پر دستخط — شہباز شریف و مسعود پزشکیان کی مشترکہ پریس کانفرنس
  • نائب وزیراعظم اور ایرانی صدر کی ملاقات، سیاسی و اقتصادی تعلقات کے استحکام پر گفتگو
  • ایرانی صدر کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، باہمی تعاون، معاہدوں اور ظہرانے پر بات چیت متوقع
  • اسلام آباد میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • پاکستانی وزیر دفاع کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات؛ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ
  • احسن اقبال کی چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات، دونوں وزراء کا دوطرفہ تعلقات بارے تبادلہ خیال
  • ایلون مسک کا آئرلینڈ سمیت تمام ممالک کو یورپی یونین چھوڑنے کا مشورہ
  • وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات، دونوں وزراء کا دوطرفہ تعلقات بارے تبادلہ خیال
  • جمہوریت کا احترام کریں، عمران خان کو منصفانہ ٹرائل دیں: قاسم خان