ایسی مار ماریں گے کہ یہ ابھی نندن کو بھی بھول جائیں گے، عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات---عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ہم دنیا اور دہشت گردی کے درمیان ایک دیوار ہیں، بھارت کو ہم پر الزام لگاتے ہوئے شرم سے ڈوب مرنا چاہیے، ایسی مار ماریں گے کہ یہ ابھی نندن کو بھی بھول جائیں گے۔
قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گجرات کے قصائی کی تمام پالیسیاں ناکام ہوچکیں، اختلافی معاملات کا دفاعی اور خارجہ پالیسی سے کوئی تعلق نہیں، یہ جو آپس کے اختلاف ہیں یہ سیاسی ہیں، لیڈر آف دی اپوزیشن کو اپنے دادا کی بات یاد رکھنا چاہیے تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمیں ذاتی انا سے نکلنا پڑے گا، آج بات صرف پاکستان کی ہے، بھارت سے متعلق بانی پی ٹی آئی عمران خان اتنے ہی اچھے ہیں، جتنے ہمارے لیڈرز اور دشمن بدکردار، بدنیت اور بیوقوف۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی 9 لاکھ فوج موجود ہے، کشمیریوں کو شہید کیا جارہا ہے، وہاں آج بھی مائیں بہنیں اپنے شہیدوں کو پاکستان کے پرچم میں لپیٹ کر دفن کرتی ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کو ایک قدم پیچھے ہٹنا پڑے گا، پاک بھارت کشیدگی کم ہونا خطے اور سب کے مفاد میں ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ پہلگام واقعہ بھارت کا فالس فلیگ آپریشن اور سیکیورٹی لیپس ہے، واقعے کی ایف آئی آر 10 منٹ میں درج کی گئی، ہلاک ہونے والے ایک شخص کے بیٹے نے کہا کہ پولیس ڈیڑھ گھنٹے بعد آئی۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے متاثرہ بھی ہم اور دہشت گردی کا الزام بھی ہم پر لگے، سکھوں کا امریکا میں قتل کون کرواتا ہے؟ یہ بھارتی ریاست ہے جس کا کلبھوشن ہمارے پاس بند ہے۔ جعفر ایکسپریس کا واقعہ ہوا تو دہشت گردوں کو انڈیا چینلز پر ٹائم دیا گیا، اگر اتنی جرات تھی تو ماسک اتار کر انٹرویو دیتے۔
انہوں نے بتایا کہ ایل او سی پر مجھے بچے ملے، انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی موقع دیں، دشمن آیا تو ہمارے سینے حاضر ہیں، قوم جب کھڑی ہوجائے تو دشمن کو ہم نے ہمیشہ دھول چٹائی ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ انڈیا کا اسٹیٹ اسپانسرڈ ٹیررازم دہائیوں سے جاری ہے، بھارت دہشت گردی کا سب سے بڑا پروموٹر ہے، بھارت آہستہ آہستہ بند گلی میں جارہا ہے، پوری پاکستانی قوم اکھٹی ہے اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
9 مئی کیا ہے تو بھگتنا بھی پڑے گا، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ : فوٹو فیس بک قومی اسمبلیوفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی کیا ہے تو بھگتنا بھی پڑے گا، ملزمان پر جرم ثابت ہوا، سوا سال بعد سزائیں ہوئیں، آپ نے 9 مئی کو کیپٹن کرنل شیر خان کے مجسمے سمیت شہداء کی یاگاروں کو نقصان پہنچایا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے حملوں پر قانون کے مطابق سزائیں ہوئیں، فیصلے پر اعتراض ہے تو عدالت جائیں ایوان میں شور نہیں کریں۔
اس قبل پارلیمنٹ ہاؤس میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایرانی صدر کا پاکستان کا دورہ بڑی اہمیت کا حامل تھا، دونوں اطراف سے بڑے اچھے جذبات کا اظہار کیا گیا، وزیراعظم نے فارسی شعر پڑھا جس کا ترجمہ ہے دوست وہی جو مشکل میں کام آئے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا تحریک چلانا حق ہے، وہ جہاں جائیں یہ بتائیں کہ ان کے والد کو میگا کرپشن کیس میں سزا ہوئی ہے۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ اس دورے سے پاکستان اور ایران کے تعلقات میں بہت بہتری آئی ہے، پاکستان اور ایران کے تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔
وزیر اطلاعات سے سوال کیا گیا کہ کیا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بھی کوئی بات ہوئی؟ جس کے جواب میں عطا تارڑ نے کہا کہ اس پر دیکھتے ہیں آگے کیا لائحہ عمل بنتا ہے، اوور آل دورہ بہت اچھا تھا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اس وقت مختلف گروپس میں تقسیم ہے، یہ احتجاج پتہ نہیں علیمہ گروپ کر رہا ہے، بشریٰ گروپ کر رہا ہے، پتہ نہیں احتجاج گنڈاپور گروپ کر رہا ہے یا شیر افضل مروت گروپ، دیکھتے ہیں۔