وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا افغان ہم منصب سے رابطہ، بھارتی اشتعال انگیزی سے آگاہ کیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، فریقین نے دو طرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اپنے افغان ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے19 اپریل کو دورہ افغانستان کے بعد سے دو طرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
دوران گفتگو تجارت، رابطے، اقتصادی تعاون، عوامی سطح پر رابطوں اور سیاسی مشاورتی طریقہ کار کو دوبارہ فعال کرنے پر توجہ دی گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و سلامتی کو فروغ دینے کے لیے طویل المدتی تعاون پر زور دیا، اور اعلیٰ سطح رابطوں کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قائم مقام افغان وزیر خارجہ کو پاکستان کے خلاف بھارت کی طرف سے کی جانے والی حالیہ اشتعال انگیزی سے اگاہ کیا۔
وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب کو بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات سے بھی آگاہ کیا، اسحٰق ڈار نے امن کے لیے پاکستان کے عزم اور پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کا اعادہ کیا۔
افغان وزیر خارجہ نے تجارت کو آسان بنانے اور سفر میں سہولت فراہم کرنے کے لیے پاکستان کے فعال اقدامات کو سراہا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو افغان وزیر خارجہ نے دوبارہ افغانستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
یورا گوائے کے وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں یورا گوائے کے ہم منصب ماریو لوپاٹکن کا خیرمقدم کیا ۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، مشترکہ دلچسپی کے امور اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔