مخصوص نشستوں کا کیس، سپریم کورٹ کا نیا 11 رکنی بینچ تشکیل
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کا نیا 11 رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔
مخصوص نشستوں کے کیس میں جسٹس عائشہ ملک، جسٹس عقیل عباسی کو بینچ میں شامل نہیں کیا گیا ہے، دونوں ججز نے نظرثانی درخواستوں کو مسترد کردیا تھا۔
جسٹس امین الدین 11 رکنی بینچ کے سربراہ ہوں گے۔اس سے قبل سپریم کورٹ میں جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس محمدعلی مظہر اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے نظرثانی کے اسکوپ پر فیصلہ جاری کیا تھا۔
جس میں کہا گیا تھا کہ نظرثانی آرٹیکل 188 اور رولز کے تحت ہی ہو سکتی ہے، نظرثانی کےلئے فیصلے میں کسی واضح غلطی کی نشاندہی لازم ہے۔فیصلے میں کہنا تھا کہ محض ایک فریق کا عدم اطمینان نظرثانی کی بنیادنہیں ہوسکتا، نظرثانی کیس میں فریق پہلےسے مسترد ہوچکا نکتہ دوبارہ نہیں اٹھا سکتا، نظرثانی کی بنیاد یہ بھی نہیں بن سکتی کہ فیصلے میں دوسرانکتہ نظربھی شامل ہوسکتا تھا۔
عدالت نے کہا تھا کہ پاکستان میں اس وقت 22 لاکھ مقدمات زیر التوا ہیں، سپریم کورٹ میں 56 ہزار سے زائد کیسز زیر التوا ہیں، ان زیر التواکیسز میں بڑا حصہ نظرثانی درخواستوں کابھی ہے۔عدالتی فیصلے میں مزید کہنا تھا کہ من گھڑت قسم کی نظرثانی درخواستوں کی حوصلہ شکنی ہونی چاہئے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ فیصلے میں تھا کہ
پڑھیں:
بلوچستان: 7 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پولنگ جاری
— فائل فوٹوبلوچستان میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں مخصوص نشستوں پر پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے جاری ہے۔
بلوچستان کے 7 اضلاع میں مخصوص نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔
ضمنی انتخابات کے لیے ژوب، شیرانی، لورالائی، بارکھان، قلات، خضدار اور سوراب میں پولنگ ہو رہی ہے۔
ضمنی بلدیاتی انتخابات میں 16 نشستوں کے لیے 25 امیدوار میدان میں ہیں۔
16مخصوص نشستوں کے لیے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں کُل 25 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ مخصوص نشستوں کے لیے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں مجموعی طور پر کُل 106 جنرل کونسلرز ووٹ ڈالیں گے۔
صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔