مخصوص نشستوں کا کیس: 2 ججز نے ای سی پی، ن لیگ، پی پی کی نظرثانی درخواستیں مسترد کردیں
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
سپریم کورٹ کے 2 ججز نے مخصوص نشستوں کے کیس میں الیکشن کمیشن، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی نظرثانی درخواستیں مسترد کردیں۔
نظرثانی درخواستیں 12 جولائی کے فیصلے کے خلاف 2 ججز نے مسترد کی ہیں، سپریم کورٹ کے 11 ججز نے نظرثانی درخواستوں پر نوٹس جاری کردیے۔
نظرثانی درخواستیں مسترد کرنے والے ججز میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی شامل ہیں۔
جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ وہ نظرثانی مسترد کر رہی ہیں اور اپنی وجوہات دیں گی۔
اکثریتی ججز نے کہا کہ تفصیلی فیصلے میں تمام تر قانونی و آئینی نکات کا احاطہ کر دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے وکلا، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے اکثریتی فیصلے میں غلطیوں کی نشاندہی کی۔
سپریم کورٹ نے 11 ججز نظرثانی میں جواب گزاروں کو نوٹس جاری کردیے ہیں، عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو سپریم کورٹ آرڈر 27 اے کے تحت نوٹس جاری کیا ہے۔
12 جولائی کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نظرثانی درخواستیں سپریم کورٹ نوٹس جاری
پڑھیں:
سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں سلنڈردھماکا،4افرادزخمی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں سلنڈر دھماکے سے 4افرادزخمی ہوگئے ،دھماکے سے سپریم کورٹ کی عمارت لرز گئی ،دھماکے کے بعد وکلا اورعملہ عدالت سے باہرنکل آئے ،ذرائع کے مطابق دھماکا سنٹرل اے سی کے مرمتی کام کے دوران ہوا۔