کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے قابل امریکی ڈالر گراوٹ کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
انٹربینک مارکیٹ کے اثرات اوپن کرنسی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے، جہاں ڈالر کی قدر یکدم 22 پیسے کے اضافے سے 283 روپے 12 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ شرح سود میں 1 فیصد کی کمی کے بعد ملکی درآمدات مزید بڑھنے اور بیرونی قرضوں کے ادائیگیوں کے دباو کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی روپے کی نسبت امریکی ڈالر تگڑا رہا، جس سے ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ 283 روپے سے بھی تجاوز کر گئے۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 2 پیسے کی کمی سے 281 روپے 20 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، لیکن ایکسٹرنل انفلوز کی بیرونی ادائیگیوں میں استعمال ہونے اور مقامی تجارت صنعت اور زرعی پیداواری سرگرمیاں بڑھنے سے طلب کے مطابق زرمبادلہ کی رسد نہ ہونے سے ڈالر نے یوٹرن لیا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 15 پیسے کے اضافے سے 281 روپے 37 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
اسٹیٹ بینک نے رواں سال کے اختتام تک پاکستان کو آئی ایم ایف سے قسط، کلائمیٹ فنانسنگ سمیت دیگر ایکسٹرنل انفلوز کی پیشگوئی کی ہے، جس سے آنے والے مہینوں میں روپیہ تگڑا ہونے کے امکانات ہیں۔ انٹربینک مارکیٹ کے اثرات اوپن کرنسی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے، جہاں ڈالر کی قدر یکدم 22 پیسے کے اضافے سے 283 روپے 12 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پیسے کی سطح پر ڈالر کی قدر
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھے روز بھی اضافہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 24 جولائی کیلیے اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔