Express News:
2025-05-07@03:01:33 GMT
ٹرمپ نے بھارت کے پاکستان پر حملوں کو شرمناک قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
WASHINGTON:
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر رات گئے کیے گئے حملوں کو شرم ناک قرار دے دیا۔
غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان اور پاکستان کے زیراتنظام کشمیر میں مختلف مقامات پر کیے گئے حملے شرم ناک ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چند گھنٹوں میں ہونے والی اشتعال انگیزی کے بارے میں مجھے ابھی معلوم ہوا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مائیک پینس کی ٹرمپ کی تمام ٹیرف پالیسیوں پر تنقید
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)امریکا کے سابق نائب صدر مائیک پینس نے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تمام ٹیرف پالیسیوں پر تنقید کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں سابق نائب صدر مائیک پینس نے کہا کہ ممکنہ قلت اور مہنگائی امریکیوں کو وائٹ ہاس سے مختلف سوچنے پر مجبور کرے گی۔ سابق نائب صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ملک میں بچوں کو کم کھلونوں سے کام چلانے کی سوچ سے بھی اتفاق نہیں کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی بچوں کے پاس 30 گڑیوں کے بجائے 2 گڑیاں ہوسکتی ہیں تاہم اس تجارتی جنگ سے چین کو زیادہ نقصان پہنچے گا۔امریکی صدر کے ان خیالات پر سابق نائب صدر مائیک پینس نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور اقتدار میں نائب صدر رہنے والے مائیک پینس نے کہا کہ سستی اشیا امریکیوں کو اپنے وسائل کے اندر رہنے کی اجازت دیتی ہیں۔(جاری ہے)
مائیک پینس نے کہا کہ میری 2 جوان بیٹیاں اور 3 پوتیاں ہیں، دیکھیں گڑیا (کھلونوں) کو اپنے بچوں کیلیے سستا رکھنا امریکا کے خواب کا حصہ ہے۔انہوں نے ٹیرف اور تجارتی جنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں امریکی عوام اس کے نتائج دیکھے گی اور ایک مختلف طریقہ کار کا مطالبہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کینیڈا ہمارا بہت بڑا اتحادی رہا ہے، اس کے فوجی پہلی جنگ عظیم کے بعد سے ہر جنگ میں امریکیوں کے شانہ بشانہ لڑے اور جانیں دیں۔