ہم نے پہلگام واقعے کی مذمت کی، پاکستان میں دہشتگردی پر بھارت مذمت نہیں کرتا، ناصر حسین
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
سندھ کے وزیرِ توانائی ناصر حسین شاہ—فائل فوٹو
سندھ کے وزیرِ توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بھارت خود کو سپر پاور سمجھ رہا ہے، یہ اس کی بھول ہے۔
وزیرِ توانائی سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کئی بار سندھ طاس معاہدے کی منسوخی کی بات کی، سندھ طاس معاہدہ بھارت معطل نہیں کر سکتا۔
انہوں نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خود کو سپر پاور سمجھ رہا ہے، یہ اس کی بھول ہے، ہم جنگ نہیں چاہتے، ہم سب متحد ہیں ہم پُرامن قوم ہیں لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو ہم سب لڑنا جانتے ہیں۔
ناصر شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بہتری کی بات کی ہے، ترقیاتی کام ہوا ہے اور ہو بھی رہا ہے، ایم کیو ایم نے اچھی تجاویز دی ہیں ان پر کام کریں گے۔
کینالز کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ کینالز کے معاملے پر ہمیں پوری امید تھی یہ نہیں بنیں گی، اس حوالے سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ اگر نہریں بنیں تو ہم وفاق کا ساتھ نہیں دیں گے۔
سندھ کے وزیرِ توانائی نے مزید کہا کہ کارپوریٹ فارمنگ پر بھی سندھ کے خلاف کوئی چیز قبول نہیں ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ آئندہ مالی سال میں زیادہ سندھ کےلیے فنڈز رکھے جائیں گے، اس دفعہ ہماری ترجیحات میں پانی شامل ہے اور پینے کا پانی پورے سندھ میں مہیا کیا جائے گا۔
آج ہونے والے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ہمارے امیدوار کامیاب ہوں گے۔
پیپلز پارٹی رہنما نے بتایا کہ کچے میں ٹارگیٹڈ آپریشن جاری ہیں، وہاں کئی ملزمان کا خاتمہ ہوا اور شکارپور میں 50 سے زائد مطلوب ملزمان کاخاتمہ کیا جاچکا ہے۔
ناصر حسین شاہ نے مزید بتایا کہ شہید صحافی جان محمد کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم مارا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ناصر حسین شاہ سندھ کے شاہ نے
پڑھیں:
فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔
وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
مزید :