سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب، پیپپلز پارٹی اور ایم کیو ایم مد مقابل، سندھ اسمبلی میں پولنگ جاری
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
سندھ اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست کے لیے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ جاری ہے جب کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار مد مقابل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سندھ اسمبلی کے ایوان کو پولنگ اسٹیشن میں تبدیل کردیا گیا اور پولنگ کا عمل جاری ہے۔
الیکشن کمیشن کا عملہ ایوان میں موجود ہے اور صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان پولنگ کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے وقار مہدی اور ایم کیو ایم کی نگہت مرزا کے درمیاں مقابلہ ہے، پیپلز پارٹی کے پاس 116 ارکان کی برتری ہے جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کے 36 ووٹ ہیں۔
پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا ہے ، نشست پیپلز پارٹی کے تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی ایم کیو ایم ایم کی
پڑھیں:
سینیٹ اجلاس کل منگل، قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ کو طلب کرنے کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ 5 نومبر کو طلب کیا جائے گا، جس کا فیصلہ پارلیمانی ذرائع نے کیا ہے۔ وزارت پارلیمانی امور نے اجلاس کی طلبی سے متعلق نئی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ہے۔
شیڈول کے مطابق یہ اجلاس 27 اکتوبر کو ہونا تھا، تاہم مالیاتی امور سے متعلق اہم آرڈیننس پر اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث اجلاس کو ری شیڈول کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آرڈیننس کے اجرا کے لئے تمام متعلقہ فریقین کے درمیان ہم آہنگی پیدا نہ ہو سکی، جس کی وجہ سے اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی۔
اب سینیٹ کا اجلاس کل (منگل کو) اور قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پارلیمانی سیشن کے دوران آرڈیننس جاری نہیں کیا جاسکتا، جس کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا کہ اجلاس کے بعد ہی آئندہ حکومتی اقدامات پر مزید بات چیت کی جائے گی۔