پاکستانی قوم اور بزنس کمیونٹی افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، عاطف اکرام شیخ
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اسلام آباد : فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے بھارت کی جانب سے شہری آبادی پر حملے کو بزدلانہ اور شرمناک اقدام قرار دیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ رات کے اندھیرے میں مظفرآباد، کوٹلی اور بہاولپور جیسے علاقوں کو نشانہ بنانا ایک ناقابل معافی جرم ہے، جس کی ابتدا بھارت نے کی ہے اور اختتام پاکستان کرے گا۔
صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ افواجِ پاکستان دشمن کے اس بزدلانہ حملے کا بھرپور اور موثر جواب دے رہی ہیں۔ “پاکستانی قوم اور بزنس کمیونٹی افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،” عاطف اکرام شیخ نے کہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ “دفاع وطن کے لیے ہم اپنے کاروبار اور جانیں پاکستان اور مسلح افواج پر نچھاور کرنے کے لیے تیار ہیں۔ دشمن نے ہماری امن کی خواہش کو کمزوری سمجھا، مگر ہمارا جواب اسے صدیوں یاد رہے گا۔”
عاطف اکرام شیخ نے بھارتی جارحیت کو پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ “بھارتی حکومت نے عوام کی توجہ اپنے اندرونی مسائل سے ہٹانے کے لیے جنگ کا سہارا لیا ہے۔” انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی خودمختاری پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس کا دفاع ہر قیمت پر کیا جائے گا۔
آخر میں انہوں نے کہا، “پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، اور بھارت کو اس جارحیت کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ پاکستان کا بچہ بچہ اس امتحان میں سرخرو ہوگا اور انشاء اللہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے فتح یاب ہوگا۔”
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
فکری یلغار کا مقابلہ قرآن و سنت کی روشنی میں ہی ممکن ہے‘ اکرام اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر) اتحاد المدارس الاسلامیہ کے ناظم امتحانات مفتی اکرام اللہ واحدی نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منکرین حدیث اپنے باطل نظریات کے ذریعے امت مسلمہ کے ایمان پر حملہ آور ہیں۔ یہ عناصر جدید تعلیم، ماڈرن ازم اور روشن خیالی کے نام پر نوجوانوں کے ذہنوں میں دین بیزاری پیدا کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیکولرازم، سوشلزم اور دیگر مغربی فلسفے اسلامی فکر اور روحانی اقدار کو زہر آلود کرنے کے ہتھیار بن چکے ہیں۔ آج کے نوجوان کو جدید اصطلاحات کے لبادے میں گمراہ کرنے کی کوششیں تیز کی جا رہی ہیں تاکہ اْسے قرآن و سنت سے دور کیا جا سکے۔مفتی اکرام اللہ واحدی نے کہا کہ علمائے کرام، دینی اداروں اور والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ نئی نسل کو دین کے اصل پیغام، سیرت نبویؐ اور تعلیماتِ صحابہ کرام سے جوڑیں۔ امت کا مستقبل اسی وقت محفوظ ہو سکتا ہے جب قرآن و سنت کو فہم و شعور کے ساتھ اپنایا جائے۔ امت کو فکری یلغار کے مقابلے کے لیے متحد ہو کر علمی و فکری محاذ پر کام کرنا ہوگا تاکہ اسلامی تہذیب و اقدار کا دفاع مضبوط بنیادوں پر کیا جا سکے۔