پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے نئے ہیڈکوچ کا اعلان اگلے ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق 4 مئی تک جمع ہونے والی درخواستوں کی اسکروٹنی کے بعد امیدواروں کے ناموں کو شارٹ لسٹ کیا جانے لگا، مجوزہ ناموں میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن سرفہرست ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام کے ساتھ سابق کیوی کوچ کی ابتدائی بات چیت کا ایک دور ہوچکا ہے، اس میں انہوں نے اپنی مرضی کا اسٹاف ساتھ رکھنے کی شرط رکھی ہے، بورڈ فی الوقت اس مطالبے کو ماننے پر آمادہ نہیں تاہم بات چیت کے دروازے کھلے ہیں۔

مزید پڑھیں: نئے ہیڈکوچ کے اعلان کیلئے بورڈ ڈیڈلائن ختم ہونے کے انتظار میں

اسکے علاوہ ملکی کوچز بھی قومی ٹیم کیلئے کوچنگ کی دوڑ میں شامل پیں، زیر گردش ناموں میں ثقلین مشتاق اور مصباح الحق کے علاوہ سابق آل عبدالرزاق بھی گرین شرٹس کیساتھ کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈکوچ کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا

دوسری طرف سلیکشن کمیٹی کا اجلاس بھی اگلے ہفتے بلایا جارہا ہے جو بنگلادیش کے خلاف 5 ٹی20 میچز کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں پرمشاورت کرے گی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکستان کیلئے تاریخی دن، ارشد ندیم کو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتے ایک سال مکمل

پاکستان کے لئے آج تاریخی دن ہے، پاکستانی جیولن تھرور ارشد ندیم کو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتے ایک سال مکمل ہوگیا۔8 اگست 2024ء کو پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتا تھا، ارشد ندیم نے 92.97 میٹر تھرو پھینک کر گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔پاکستان نے اولمپکس میں 40 سال بعد گولڈ مڈل جیتا، ارشد ندیم انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ بنے۔

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ نے متعدد پاکستانی کھلاڑیوں کی نمائندگی کرنیوالے ایجنٹ پر 5 سال کی پابندی لگادی
  • روس کیساتھ جنگ میں پاکستانی جنگجوئوں کی مدد کا الزام، پاکستان کا معاملہ یوکرین کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ
  • اپوزیشن لیڈر کیلئے ناموں پر غور، محمود اچکزئی فیورٹ امیدوار کے طور پر سامنے
  • پاکستان کیلئے تاریخی دن، ارشد ندیم کو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتے ایک سال مکمل
  •  پاکستانی کرکٹر حیدر علی کو  انگلینڈ میں مانچسٹر پولیس نے حراست میں لے لیا
  • پاکستانی کرکٹر حیدر علی مانچسٹر پولیس کی حراست میں لے لیا
  • پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر حیدر علی کو معطل کردیا، کریمنل کیس میں تفتیش وجہ بنی
  • پاک امریکا تجارتی معاہدہ کی اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
  • قراقرم ایکسپریس تاخیر کا شکار، شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کیلئے متبادل انتظام
  • ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی؛ گرین شرٹس کیریبیئن عزائم کی راہ میں حائل