پاک فوج کا منہ توڑ جواب مودی سرکار کو ہوش میں لانے کےلئے کافی ہے، پی ٹی آئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
پاک فوج کا منہ توڑ جواب مودی سرکار کو ہوش میں لانے کےلئے کافی ہے، پی ٹی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ پاک فوج کا منہ توڑ جواب مودی سرکار کو ہوش میں لانے کے لیے کافی ہے۔
بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملے اور پاک فوج کی جانب سے وطن عزیز کا شان دار دفاع کرتے ہوئے دشمن کو دھول چٹانے پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ردعمل سامنے آ گیا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پاکستانی سرزمین کے اندر مختلف مقامات پر بلا اشتعال اور وحشیانہ بھارتی حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے، جس کے نتیجے میں معصوم شہریوں کی شہادت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ یہ پہلگام میں بھارتی حکام کی جانب سے کیے گئے فالس فلیگ آپریشن کا شاخسانہ ہے۔ اس وقت سے بھارتی بیانات مسلسل جارحانہ عزائم سے بھرپور ہیں۔
ترجمان کے مطابق اپنے دعووں کو ثابت کرنے کے لیے معتبر معلومات سامنے لانے یا پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات پر رضامند ہونے کے بجائے بھارت نے پاکستان سے اپنی ناقابل اصلاح دشمنی کی تسکین کے لیے خود ہی یہ راستہ منتخب کرنے کا فیصلہ کیا۔
پی ٹی آئی کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ بلاشبہ جارحیت کے اس بلا اشتعال عمل کا جواب پاکستان کی مسلح افواج بھرپور طریقے سے دیں گی۔ بہادر پاک فضائیہ کی جانب سے پہلے ہی بھارتی مسلح افواج کو پہنچنے والے بھاری نقصانات مودی سرکار کو ہوش میں لانے کے لیے کافی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ امید کی جاتی ہے کہ بھارت اپنے بڑھتے ہوئے جنگی جنون اور تسلط پسندانہ انا کی تسکین کے لیے تنازع کو مزید نہیں بڑھائے گا۔ دو جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاستوں کے درمیان جنگ دونوں طرف ناقابل بیان تباہی اور خونریزی کا باعث بن سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے مشکل حالات میں ہوش مندی کا مظاہرہ کرنا ضروری ہے کیونکہ تنازع بحرانوں کا حل نہیں نکالتا۔ یہ دونوں ریاستوں اور ان کے عوام کے لیے سراسر نقصان کا باعث بن کر ان میں اضافہ ہی کا باعث بنتا ہے۔ اس لمحے میں ہم اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی سلامتی اور تحفظ کے لیے بھی اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں اور حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔
ترجمان تحریک انصاف نے بیان میں کہا کہ قوم کو قومی بحران کے اس لمحے میں اپنی سچی قیادت سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ بانی چیئرمین عمران خان کی موجودگی بھارتی جنگی جنون کے خلاف متوقع کثیر الجہتی کارروائی کی حمایت میں عوام کے لیے ایک طاقتور قوت محرکہ ثابت ہوگی۔ عمران خان، پارٹی کی تمام قیادت اور پاکستان کے اندر اور باہر اس کی وسیع حمایت کرنے والے، وطن کی ایک ایک انچ زمین اور اس کے عوام کے دفاع میں بھارت کی بے مہابا جارحیت کے خلاف اپنی مسلح افواج کے ساتھ ثابت قدم ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمارا رہبر اور محافظ ہو۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک فضائیہ کی کارروائی میں 3 جدید رافیل طیارے تباہ، فرانسیسی کمپنی کے شیئرز گرگئے پاک بھارت کشیدگی: پاکستان اور بھارت کی اسٹاک ایکسچینچز میں شدید مندی چین نے پاکستان پر بھارتی حملے کو تشویشناک قرار دے دیا بھارتی حملہ: کئی گھنٹے بند رہنے کے بعد لاہور اور کراچی کی فضائی حدود پروازوں کیلئے بحال بھارتی جارحیت افسوسناک، دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں: عالمی برادری قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس شروع، اہم فیصلے متوقع بھارت کا بڑا نقصان، کئی بڑے ہوائی اڈے بند، فلائٹ آپریشنز معطلCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مودی سرکار کو ہوش میں لانے کے تحریک انصاف کی جانب سے پی ٹی ا ئی پاک فوج کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
مودی کی ناکام پالیسیوں کے باعث بھارت میں نئی دراڑ
بھارتی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بہاریوں کو بے دخل کرنے کے لیے پنجابی میدان میں آ گئے، بہاری عوام کے بڑے پیمانے پر زبردستی انخلاء کے باعث لدھیانہ ریلوے اسٹیشن ہجوم کا منظر پیش کرنے لگا۔ اسلام ٹائمز۔ مودی کی ناکام پالیسیوں کے باعث بھارت میں نئی دراڑ پڑ گئی جب کہ مودی کی پالیسیاں بھارت میں فرقہ واریت کو بڑھا کر بہار اور پنجاب کے عوام کو آمنے سامنے لے آئیں۔ بھارتی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بہاریوں کو بے دخل کرنے کے لیے پنجابی میدان میں آ گئے، بہاری عوام کے بڑے پیمانے پر زبردستی انخلاء کے باعث لدھیانہ ریلوے اسٹیشن ہجوم کا منظر پیش کرنے لگا۔ سکھ برادری نے پنجاب میں بہاریوں کی بڑھتی ہوئی آبادکاری کے خلاف چندی گڑھ میں شدید احتجاج کیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب میں ہر وقت 30 سے 40 لاکھ بہاری مزدور موجود ہوتے ہیں۔ 2011ء کی مردم شماری کے مطابق پنجاب میں بہار اور یوپی کی اکثریت سمیت 12 لاکھ سے زائد بین الریاستی مزدور کام کر رہے ہیں۔ پنجابی شہری نے دعویٰ کیا کہ یہ بہاری کسی کے سگے نہیں، مشکل میں میدان چھوڑ کے بھاگ جانے والوں میں سے ہیں۔ جب باقی ریاستوں میں علاقائی زبانیں بولی جاتی ہیں تو پنجاب میں بھی صرف پنجابی بولی جائے گی۔
پنجابی شہری نے کہا کہ ہر کام میں پنجابی مزدوروں کو ترجیح دی جائے اور بہاریوں سے تمام علاقے خالی کرائے جائیں، یہ لوگ ہماچل تک سے آ کر پنجاب کو لوٹ رہے ہیں۔ بھارت کے اندرونی تنازعات نے مودی کے نام نہاد "اکھنڈ بھارت" بیانیہ کی قلعی کھول دی، ہندوستانی سیکولرزم محض کتابی دعویٰ ثابت ہوا، زمینی حقائق ہندو شدت پسندی اور سماجی تقسیم ہے۔ آر ایس ایس کی نفرت انگیز سوچ نے بھارت کو ہندو مسلم کے بعد پنجابی بہار تصادم میں دھکیل دیا، مودی کا "سب کا ساتھ، سب کا وکاس" نعرہ صوبائی تنازعات کے شور میں دفن ہو چکا ہے۔