ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (BNP) کی سربراہ خالدہ ضیاء طویل علاج کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں، جہاں ہزاروں کارکنان نے ان کا فقید المثال استقبال کیا۔

79 سالہ خالدہ ضیاء منگل کے روز ڈھاکہ پہنچی تو سڑکوں کے دونوں اطراف ان کے حمایتی پارٹی پرچم، تصاویر اور خیرمقدمی بینرز کے ساتھ موجود تھے۔ پارٹی ترجمان شائیرول کبیر کے مطابق وہ جنوری میں علاج کے لیے برطانیہ گئی تھیں اور اب واپس لوٹ آئی ہیں۔

خالدہ ضیاء کو 2018 میں کرپشن کے الزامات میں جیل بھیجا گیا تھا، تاہم اگست 2024 میں طلبہ کی قیادت میں ہونے والی عوامی تحریک کے بعد موجودہ حکمران شیخ حسینہ اقتدار سے معزول ہوئیں اور ملک چھوڑ کر بھارت چلی گئیں۔

BNP کے سیکرٹری جنرل میرزا فخرال اسلام عالمگیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا: "یہ دن نہ صرف ہمارے لیے بلکہ پورے ملک کے لیے اہم ہے، آج کی خوشیاں ہمارے عزم اور طاقت کی علامت ہیں۔"

نوبل انعام یافتہ محمد یونس، جو اس وقت عبوری حکومت کی قیادت کر رہے ہیں، کہہ چکے ہیں کہ ملک میں نئے انتخابات دسمبر 2025 یا جون 2026 تک ضرور کرائے جائیں گے۔

ادھر سابق وزیراعظم شیخ حسینہ اب بھی بھارت میں خود ساختہ جلاوطنی میں ہیں اور ان کے خلاف ڈھاکہ کی عدالت میں انسانیت کے خلاف جرائم کا وارنٹ گرفتاری جاری ہے۔


 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خالدہ ضیاء

پڑھیں:

12 ویں عالمی گیمز 2025 کا آغاز، 116 ممالک کے ایتھلیٹس شریک

12 ویں عالمی گیمز 2025 کا آغاز ہو گیا،چین کے شہر چینگ ڈومیں ہونے والے گیمز17 اگست تک جاری رہیں گے۔ عالمی گیمز میں 34 کھیلوں کے 60 ڈسپلن میں 253 میڈلز کے لیے مقابلہ ہوگا۔ان گیمز میں 116 ممالک اور خطوں  کے 6ہزار679 ایتھلیٹس اور آفیشلز شریک ہیں۔

ہرچار سال کے بعد ہونے والے عالمی گیمز کی افتتاحی تقریب انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر مقامی فنکاروں نے اپنے شاندار فن کا مظاہرہ کر کے شائقین کے دل جیت لیے۔

عالمی گیمز میں شریک ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اپنے قومی جھنڈے اٹھائے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی۔ آخر میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

عالمی گیمز کے آغاز کے ساتھ ہی آئی اوسی، انٹرنیشنل ورلڈ گیمز ایسوسی ایشن، میزبان ملک چین اور آرگنائزنگ کمیٹی کے جھنڈے لہرا دیے گئے۔

عالمی گیمزکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹارچ ریلے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔گیمز میں چند مقابلے 6 اگست سے ہی شروع ہو گئے تھے تاہم جمعرات کو رسمی تقریب سے  باقاعدہ آغازہوا۔

عالمی گیمز میں پاکستان کو اسنوکر اور اسکواش میں میڈلز جیتنے کی امیدیں ہیں۔اسنوکر میں پاکستان کے عالمی چیمپئن محمد آصف جبکہ اسکواش میں ناصر اقبال اور نور زمان شریک ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • 12 ویں عالمی گیمز 2025 کا آغاز، 116 ممالک کے ایتھلیٹس شریک
  • سینٹرل جیل کو شہر سے باہر منتقل کرکے وہاں عدالتیں قائم کی جائیں، ضیاء اعوان ایڈوکیٹ
  • ناسا کے معروف خلا باز بُچ وِلمور کے شاندار کیریئر کا اختتام، ریٹائرمنٹ لے لی
  • حماس غزہ میں ہزاروں ملازمین کو تنخواہیں کیسے فراہم کرتی ہے؟
  • پاک بھارت میچ کے لیے جعلی ٹکٹ ہزاروں درہم میں فروخت ہونے لگے
  • بلوچستان کی سرزمین اتحاد، رواداری کی علامت، زائرین کا استقبال کرینگے، بشیر احمد مینگل
  • کراچی میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑی کارروائی، چینی اور چاول کے ہزاروں تھیلے برآمد
  • ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورہ بنگلہ دیش کا شیڈول طے
  • تحریک انصاف کا لاہور سے 300سے زائد کارکنان کی گرفتاری کادعویٰ
  • بی این پی کی ایم ڈبلیو ایم کے لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان