دشمن کے مقابلے میں پوری قوم متحدہے، دشمن کو ہر محاذ پر شکست ہوگی، انجینئر سخاوت علی
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ کے زیراہتمام منعقدہ پاکستان زندہ باد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر عزاداری ونگ کا کہنا تھا کہ دشمن کے مقابلے میں پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے، آج پوری قوم اندروانی اختلافات کو پس پشت ڈال کر پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد، پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الا اللہ کے پُرشگاف نعرے لگائے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان ڈویژن انجینئر مہر سخاوت علی سیال نے کہا ہے کہ بھارت کے مقابلے میں پوری قوم متحد ہے، دشمن کسی خواب غفلت میں نہ رہے، کلمہ طیبہ کی بنیاد پر بننے والے اس ملک کا ہر شہری وطن کی خاطر قربان ہونے کے لیے تیار ہے، دشمن کو ہر محاذ پر شکست ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ کے زیراہتمام منعقدہ ''پاکستان زندہ باد ریلی'' سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی کچہری چوک سے گھنٹہ گھر تک نکالی گئی، ریلی میں مجلس وحدت مسلمین کے قائدین کے علاوہ سیاسی، سماجی، سول سوسائٹی اور مذہبی رہنمائوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انجینئر سخاوت علی سیال نے مزید کہا کہ دشمن کے مقابلے میں پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے، آج پوری قوم اندروانی اختلافات کو پس پشت ڈال کر پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد، پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الا اللہ کے پُرشگاف نعرے لگائے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے مقابلے میں پوری قوم پاکستان زندہ باد پاک فوج
پڑھیں:
دشمن کو شکست دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں, شہباز شریف
بھارت کی جانب سے پاکستان کے پانچ مقامات پر حملے کو بزدلانہ اور جارحانہ اقدام قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ بلا اشتعال بھارتی حملہ ہرگز بے جواب نہیں رہے گا، فیصلہ کن جواب اس وقت جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے پانچ مقامات پر حملے کو بزدلانہ اور جارحانہ اقدام قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ بلا اشتعال بھارتی حملہ ہرگز بے جواب نہیں رہے گا، فیصلہ کن جواب اس وقت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمارا حوصلہ اور عزم غیر متزلزل ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں پاکستان کے بہادر افسران اور جوانوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام اور افواج ہر خطرے کا مقابلہ کرنے اور دشمن کو شکست دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، دشمن کو کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔