لاہور، جماعت اسلامی کا ’’پاکستان زندہ باد ریلی‘‘ نکالنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
ریلی ڈیڑھ بجے دوپہر مسجد شہداء مال روڈ سے شروع ہو فیصل چوک پنجاب اسمبلی کے سامنے اختتام پذیر ہوگی۔ ترجمان جماعت اسلامی لاہور کا کہنا ہے کہ بزدل بھارت کی رات کے اندھیرے میں جارحیت کیخلاف ایمانی جذبے سے سرشار لاہوری عوام جوق در جوق نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریلی میں جماعت اسلامی یوتھ اور جماعت اسلامی کے کارکنان، عہدیداران اور سابقین سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی لاہور نے آج (7 مئی)’’پاکستان زندہ باد ریلی‘‘ نکالنے کا اعلان کر دیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری ریلی کی قیادت کریں گے۔ ریلی ڈیڑھ بجے دوپہر مسجد شہداء ریگل چوک مال روڈ سے شروع ہو کر فیصل چوک پنجاب اسمبلی کے سامنے اختتام پذیر ہوگی۔ ترجمان جماعت اسلامی لاہور کا کہنا ہے کہ بزدل بھارت کی رات کے اندھیرے میں جارحیت کیخلاف ایمانی جذبے سے سرشار لاہوری عوام جوق درجوق نکلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ریلی میں جماعت اسلامی یوتھ اور جماعت اسلامی کے کارکنان، عہدیداران اور سابقین سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی اور بھارت کیخلاف اپنی نفرت کا مظاہرہ کرے گی۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے ایک بہادر قوم کیساتھ چھیڑ خوانی کی ہے، اسے اب کی بار چائے نہیں، بلکہ تاریخی سبق دیا جائے گا۔ انہوں نے بھارت کے 5 طیارے گرانے پر پاک فضائیہ کے پائلٹس کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے انڈیا کو جس طرح دندان شکن جواب دیا ہے، وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، بزدل دشمن نے اپنی موت دیکھ کر سفید جھنڈے لہرا دیئے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی لاہور انہوں نے
پڑھیں: