اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات دشمن نے پاکستان پر حملے کی ناپاک جسارت کی، جس کا مسلح افواج نے بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری بہادر افواج نے دشمن کے حملے کو ناکام بنا کر اندھیری رات کو چاندنی رات میں بدل دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی حملے میں بچوں سمیت کئی معصوم پاکستانی شہید ہوئے، جن کے لیے ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔ انہوں نے 22 اپریل کو پہلگام واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے محض 10 منٹ کے اندر ایف آئی آر درج کر کے پاکستان پر الزام عائد کر دیا، جو اس کے بدنیتی پر مبنی عزائم کا واضح ثبوت ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ بھارت نے حملے کے فوراً بعد بغیر کسی تحقیق کے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانا شروع کر دیا، اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کچھ عرصہ قبل بلوچستان میں ٹرین ہائی جیکنگ کے واقعے کے شواہد بھی بھارت سے جا ملتے ہیں، اور ہمارے پاس اس حوالے سے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔

وزیراعظم نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن اگر جارحیت مسلط کی گئی تو ہر محاذ پر دفاع کیا جائے گا۔ انہوں نے قوم کو یقین دلایا کہ مسلح افواج مکمل طور پر چوکس اور تیار ہیں، اور دشمن کی ہر سازش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:بھارتی اخبار ’دی ہندو‘ نے طیارے تباہ ہونے کی خبر ویب سائٹ سے ہٹادی، ٹوئٹ بھی ڈیلیٹ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

افواج پاکستان کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حامی ہے، آئی ایس پی آر

فائل فوٹو

افواج پاکستان کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت کرتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب بدلنے کی کوششیں بھی بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز کا مقبوضہ کشمیر پر قبضہ بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

بھارت کے جابرانہ اقدامات، اشتعال انگیز بیانات خطے میں عدم استحکام بڑھا رہے ہیں۔ جنوبی ایشیا میں امن کا قیام جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے بغیر ممکن نہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کشمیریوں کی حق و آزادی کی جائز جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • دہشتگردی کے ہر واقعہ کا حساب لیا جائے گا: وزیراعلیٰ سرفرازبگٹی
  • وزیراعظم شہباز شریف کی مستونگ میں سیکیورٹی فورسز پر فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت
  • مستونگ میں حملہ ملک کے امن اور استحکام پر حملہ، دشمن کے عزائم ناکام ہونگے: سرفرازبگٹی
  • وزیراعظم کی مستونگ میں فورسز کی گاڑی پر دہشتگرد حملے کی مذمت
  • مسلح افواج پاکستان ہماری محافظ ہیں ، وزیراعظم آزاد کشمیر 
  • نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کیلئے ترکیہ کی مسلح افواج کا سب سے بڑا عسکری اعزاز
  • ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘، یہ خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا،عطا تارڑ
  • یومِ استحصال کشمیر: عسکری قیادت کا کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی
  • افواج پاکستان کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حامی ہے، آئی ایس پی آر
  • یوم استحصال، مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضہ غیر قانونی اور انسانی المیے کو بڑھا رہا ہے، مسلح افواج