بھارتی حملے پر عدنان سمیع کا پاکستانی ٹی وی اینکرز پر مذاق
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان چھوڑ کر بھارت میں جا بسنے والے عدنان سمیع خان نے وفاداری ثابت کرنے اور بھارت میں اپنا مقام بنانے کے لئے بھارتی حملے کے بعد پاکستانی ٹی وی اینکرز کا مذاق اڑا کر خود مذاق بن گئے۔
ڈان نیوز کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے 7 مئی کی علی الصبح پاکستان کے سات مختلف مقامات پر حملے کرکے عام شہریوں کو شہید کیا گیا جبکہ مسجد سمیت دیگر عام شہریوں کے مکانات کو بھی نشانہ بنایا۔
بھارتی جارحیت اور حملے کے بعد جہاں انڈیا کے ہندو اداکاروں نے اپنے ملک سے وفاداری ثابت کی، وہیں پاکستان چھوڑ کر بھارت میں جا بسنے والے عدنان سمیع خان نے بھی اپنا مقام بنانے کے لئے پاکستانی ٹی وی اینکرز پر مذاق کیا۔
عدنان سمیع خان نے اپنی ٹوئٹس میں سے ایک ٹوئٹ میں ’جے ہند‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے ’آپریشن سندور‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا جبکہ دوسری ٹوئٹ میں انہوں نے پاکستانی ٹی وی اینکرز کا مذاق بھی اڑایا۔
انہوں نے دوسری ٹوئٹ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے بنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بھارتی حملے کے بعد تمام پاکستانی اینکرز کی حالت ایسی ہے۔
ان کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں اینکرز کو بھارتی فوجیوں کی جانب سے پستول کے زور پر ڈراتے دکھایا گیا تھا جبکہ پس منظر میں دیگر بھارتی فوجی بھی وہاں کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔
انہوں نے مذکورہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’موجودہ حالات میں تمام پاکستانی ٹی وی اینکرز کی حالت‘ ایسی ہے۔انہوں نے لکھا کہ بھارتی حملے کے بعد پاکستانی ٹی وی اینکرز قوم کو بتا رہے ہیں کہ ’سب کچھ ٹھیک ہے‘۔ان کی جانب سے پاکستانی ٹی وی اینکرز کا مذاق اڑانے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور ان کا مذاق اڑایا کہ انہیں بھارتی شہریت کے لئے کیا کچھ کرنا پڑ رہا ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ اگر عدنان سمیع خان ایسا نہ کرتے تو شاید انہیں بھارت میں رہنے نہ دیا جائے۔
بھارت کے حملے میں پاک فوج کے افسر لیفٹیننٹ کرنل کا 7 سالہ بیٹا شہید ، نجی ٹی وی کا دعویٰ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستانی ٹی وی اینکرز بھارتی حملے حملے کے بعد کی جانب سے بھارت میں انہوں نے لکھا کہ کا مذاق
پڑھیں:
ابیٹ آباد کے تاجر کا بھارتی حملے میں شہید ہونے والی مساجد کی تعمیر اپنے خرچ پر کرانے کا اعلان
اسلام آباد:ابیٹ آباد کے تاجر زبیع اللّٰہ نے بھارت کی جانب سے حملے میں شہید ہونے والی مساجد کی تعمیر اپنے خرچ پر کرانے کا اعلان کردیا۔
ذبیع اللہ کا کہنا تھا کہ بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں مساجد و سول آبادی پر حملہ کیا جس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔
دوسری جانب بھارت کے رات کی تاریکی میں سویلین آبادی پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستانی عوام کے سر پر خون سوار ہے۔
پاکستانی عوام نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پیغام دیا کہ وہ فوجی جوانوں کے شانہ بشانہ بھارت میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔
پاکستانی عوام کا کہنا تھا کہ انڈیا کو ہم نہیں چھوڑیں گے، شروع انہوں نے کیا اب ختم ہم کریں گے، پوری قوم دشمن کے مقابلے میں ایک سیسا پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے۔
پاکستانی شہریوں نے کہا کہ بھارت ایک بزدل دشمن ہے جس نے رات کی تاریکی میں نہتے معصوموں پر حملہ کیا مگر ہم ایسا نہیں کریں گے، ہم تمہیں اندر گھس کر ماریں گے۔
پاکستانی عوام نے کہا کہ ہم اپنی فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور بھارت کو یہ پیغام دیا کہ تمہارے پاس جلد پہنچنے والے ہیں۔
Post Views: 6