2025-05-07@22:04:02 GMT
تلاش کی گنتی: 32

«پاکستانی ٹی وی اینکرز»:

    نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان چھوڑ کر بھارت میں جا بسنے والے عدنان سمیع خان نے وفاداری ثابت کرنے اور بھارت میں اپنا مقام بنانے کے لئے بھارتی حملے کے بعد پاکستانی ٹی وی اینکرز کا مذاق اڑا کر خود مذاق بن گئے۔ڈان نیوز کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے 7 مئی کی علی الصبح پاکستان کے سات مختلف مقامات پر حملے کرکے عام شہریوں کو شہید کیا گیا جبکہ مسجد سمیت دیگر عام شہریوں کے مکانات کو بھی نشانہ بنایا۔بھارتی جارحیت اور حملے کے بعد جہاں انڈیا کے ہندو اداکاروں نے اپنے ملک سے وفاداری ثابت کی، وہیں پاکستان چھوڑ کر بھارت میں جا بسنے والے عدنان سمیع خان نے بھی اپنا مقام بنانے کے لئے...
    لاہور(نیوز رپورٹر) صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور سیکرٹری جنرل آئی پی پی میاں خالد محمود کی قیادت میں این اے 117 سے شگفتہ کو راوی ٹائون کی ویمن ونگ کی صدر نامزد کردیا اور نوٹیفکیشن جاری کردیا۔شگفتہ کا پارٹی لیڈ عبدالعلیم خان اور میاں خالد محمود کی قیادت پر بھرپور اعتماد اور پارٹی کیلئے مزید خدمات سرانجام دینے کا اظہار کیا۔
    ویمن ایشیا کپ کوالیفائر 2025میں برانز میڈل جیتنے والی پاکستان ویمن بیس بال ٹیم  جمعرات کو واپس وطن پہنچ  گئی۔ سیکریٹری جنرل پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخرعلی شاہ، سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر انجینئر محمد محسن خان، سیکریٹری پرویز احمد شیخ، نائب صدر عائشہ ارم ودیگر نے کراچی ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کیا اور ٹیم کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں منعقدہ ایونٹ میں تاریخ ساز کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے ایشین ویمن بیس بال چیمپئن شپ کے لیے بھی کوالیفائی کیا ہے۔ 24 اکتوبر سے 2 نومبر تک چین میں منعقد ہونے والی چیمپئن شپ ویمن بیس بال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائنگ ایونٹ بھی ہوگا۔
    ویمنز ایشیا کپ کوالیفائر 2025 میں برانز میڈل جیتنے والی پاکستان ویمن بیس بال ٹیم  جمعرات کو واپس وطن پہنچ رہی ہے۔ سیکریٹری جنرل پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخرعلی شاہ، سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر انجینئر محمد محسن خان، سیکریٹری پرویز احمد شیخ، نائب صدر عائشہ ارم ودیگر کراچی ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کریں گے۔ تھائی لینڈ میں منعقدہ ایونٹ میں تاریخ ساز کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے ایشین ویمن بیس بال چیمپئن شپ کے لیے بھی کوالیفائی کیا ہے۔ 24 اکتوبر سے 2 نومبر تک چین میں منعقد ہونے والی چیمپئن شپ ویمن بیس بال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائنگ ایونٹ بھی ہوگا۔
    پاکستان ویمن بیس بال ٹیم نے ویمن ایشیا کپ کوالیفائر 2025 میں پہلی بار برانز میڈل جیت لیا۔ تھائی لینڈ میں منعقدہ کوالیفائرز میں پاکستان ویمن ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے تھائی لینڈ کو 1-5 سے شکست دے کر برانز میڈل جیت کر تاریخ ساز فتح حاصل کرلی۔ ٹیم لیڈر سید فخر علی شاہ کی سپر رائونڈ میں حکمت عملی کارگر ثابت ہوئی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے ایشین ویمن بیس بال چیمپئن شپ کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا جو 24 اکتوبر سے 2 نومبر تک چین میں کھیلی جائے گی۔ چیمپئن شپ ویمن بیس بال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائنگ ایونٹ بھی ہوگا۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر شوکت جاوید، چیئرپرسن ویمن ونگ سعدیہ علوی، سیکریٹری عائشہ...
    بھارت نے پاکستان مینز ہاکی ٹیم کو ایشیاکپ 2025 کیلئے ویزا دینے سے انکار کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مینز ہاکی ایشیاکپ رواں برس اگست اور ستمبر میں بھارت کے شہر راجگیر میں شیڈول ہے، یہ ٹورنامنٹ 2026 ہاکی ورلڈکپ کی کوالیفکیشن کا اہم ذریعہ تھا۔ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی سفارتی کشیدگی کے بعد یہ اقدام سامنے آیا ہے، ایشین ہاکی فیڈریشن (اے ایچ ایف) نے ابھی تک اس صورتحال پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے تاہم بھارتی حکام اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔ ادھر پاکستان نے ابتک ٹورنامنٹ کے شیڈول سے متعلق شکایت درج نہیں کروائی ہے، اگر پاکستان درست انداز میں موقف پیش کرنے میں کامیاب رہا تو ہوسکتا ہے ایونٹ...
    چوتھے ایشیا کپ ویمنز بیس بال کوالیفائرز 2025 میں پاکستان نے ایران کو 2-17 سے شکست دینے کے صرف 30 منٹ بعد دوسرے میچ میں سری لنکا کو 5-10 سے مات دے دی۔ تھائی لینڈ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ویزا کے مسائل کے باعث  تاخیر سے آمد کے باوجود قومی ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں نے غیر معمولی عزم و ہمت کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکریٹری جنرل سید فخر علی شاہ کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف کامیابی کے صرف 30 منٹ بعد سری لنکا جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف دوبارہ میدان میں اترنا ایک بڑا چیلنج تھا لیکن قومی ویمن ٹیم نے بھرپور جوش اور جزبہ کے ساتھ  میچ میں فتح  پائی۔
    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 3 کمپنیوں کو وی پی این سروسز کے لیے کلاس لائسنس جاری کر دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں وی پی این اور اے آئی صارفین ہیکرز کے نشان پر ترجمان پی ٹی اے کے مطابق  3 کمپنیوں کو وی پی این سروسز کے لیے کلاس لائسنس جاری کیا گیا ہے، بغیر لائسنس وی پی این سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو فوری طور پر لائسنس حاصل کرنا ہوگا۔ ترجمان پی ٹی اے نے کہا کہ وی پی این سروسز کے لائسنس کے اجرا کا مقصد موجودہ ریگولیٹری فریم ورک پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے تاکہ سروسز کے استعمال میں شفافیت اور قانون کی پاسداری ممکن ہوسکے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں...
    —اسکرین گریب وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی پاک گلف تعاون کونسل اینٹی نارکوٹکس کانفرنس کے وفود کے سربراہان سے ملاقات ہوئی ہے۔وفد میں متحدہ عرب امارات کے محکمۂ اینٹی نارکوٹکس کے ڈی جی بریگیڈیئر سعید عبداللّٰہ السعویدی، قطر کے ڈی جی نارکوٹکس کرنل رشید ساری اور سعودی عرب کے ڈی جی نارکوٹکس میجر جنرل سعد بن سعود شامل تھے۔عمان پولیس کے ڈی جی نارکوٹکس بریگیڈیئر محمدصالح علی اور بحرین کے ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس محمد خالد بھی وفد کا حصہ تھے۔ ملاقات میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، سیکریٹری داخلہ خرم آغا اور ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید بھی موجود تھے۔ انسدادِ منشیات کیلئے خلیجی مالک کی شراکت داری کامیابی کی ضمانت ہے: محسن نقوی وفاقی وزیرِ...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کی فاتح ٹیم کیلئے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔ پی سی بی کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 10ویں کی فاتح ٹیم کی 5 لاکھ امریکی (یعنی ساڑھے 14 کروڑ روپے) انعامی سے نوازا جائے گا۔ اسی طرح رنر اَپ ٹیم کو 2 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 5 کروڑ 61 لاکھ روپے) ملیں گے۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل10 کی رنگارنگ تقریب سے آغاز آج سے ہوگا، شائقین بےچین پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز آج سے راولپنڈی میں ہوگا، جہاں افتتاحی میچ سے قبل رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ پشاور...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آغاز سے قبل شائقین کرکٹ نے اپنی اپنی فرنچائزز کِٹ کو پسندیدہ قرار دینا شروع کردیا۔ پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے دفاعی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہوگا تاہم ایونٹ سے قبل شائقین کا جوش خروش عروج پر پہنچ گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں نے نئے سیزن کیلئے اپنی اپنی کٹ متعارف کروائی ہیں جنہیں فینز کی جانب سے پذیرائی مل رہی ہے۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ کمنٹری پینل کا اعلان، وسیم ڈیبیو کیلئے تیار رواں سیزن کیلئے کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی نئی کٹس متعارف کروائی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا پاکستان کو کمزور کرنا ہے، پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک اور اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش کی۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہر قومی مسئلے پر پی ٹی آئی نے ذاتی مفاد کو ترجیح دی، پی ٹی آئی قیادت اپنے بانی کو خوش کرنے کیلئے بیانات دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے انسانی ہمدردی کے تحت لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی،افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق پالیسی واضح ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں، علی...
    سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس)  کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔  وزیر داخلہ محسن نقوی نے سرمد علی کو صدر، ناز آفرین سہگل کو سینئر نائب صدر، اطہر قاضی کو سیکرٹری جنرل، شہاب زبیری کو نائب صدر، محسن بلال کو جوائنٹ سیکرٹری اور نوید کاشف کو فنانس سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔   محسن نقوی نے اے پی این ایس کے نومنتخب عہدیداران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، کہا کہ اے پی این ایس درخشاں صحافتی روایات کی امین ہے، ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کیلئے اے پی این ایس کے شاندار کردار کو  سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے اے...
    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اسلام آباد ایئرپورٹ کے لاؤنجز میں پانی کے رساؤ کا دعویٰ غلط اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی پی اے )  نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پانی کے رساؤ سے متعلق مبالغہ آرائی پر مبنی اور گمراہ کن خبروں کی سختی سے تردید کرتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شدید بارشیں : ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر پروازوں کا شیڈول درہم برہم پی پی اے کا کہنا ہے کہ ایک رپورٹ میں بین الاقوامی اور ڈومیسٹک لاؤنجز میں پانی کے رساؤ کا دعویٰ کیا گیا، جو کہ سراسر غلط ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی  نے مزید کہا ہے کہ حقیقت میں معمولی رساؤ کنکورس ہال میں دیکھا گیا، جو فائبر گلاس میٹیریل سے...
    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا، وزارت خزانہ حکام کی جانب سے بجلی پر دی جانے والی سبسڈی پر بریفنگ دی گئی۔ حکام وزارت خزانہ نے کہا کہ بجلی پر سبسڈی صرف بی آئی ایس پی کے مستحقین تک محدود کرنے کی تجویز ہے، وزارت خزانہ، پاور ڈویژن اور متعلقہ کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔ سینیٹر انوشے رحمان نے کہا کہ بجلی پر کسی قسم کی سبسڈی نہیں ہونی چاہیے، آپ غریب خواتین کے بعد مردوں سمیت پورے ملک کو بھکاری بنانا چاہتے ہیں۔ رکن کمیٹی نے کہا کہ جو بجلی افورڈ کر سکتا ہے وہ بل ادا کرے، کراچی کی انڈسٹری کیلئے بجلی سبسڈی کی مد میں 33...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 فروری ۔2025 )پاکستان میں ڈیٹا سروسز کی فراہمی کے لیے کلاس لائسنس کے تحت وی پی این سروس فراہم کنندگان کی لائسنسنگ کا آغاز کردیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وی پی این سروس فراہم کنندگان کو کلاس لائسنس کے اجرا کا آغاز کر دیا ہے. ترجمان پی ٹی اے نے بتایا کہ پاکستان میں ڈیٹا سروسز کی فراہمی کے لیے کلاس لائسنس کے تحت وی پی این سروس فراہم کنندگان کی لائسنسنگ کا آغاز کیا گیا ہے، پی ٹی اے نے دو کمپنیوں کی درخواستیں وی پی این سروسز کے ضمن میں کلاس لائسنس کے اجرا کے لیے منظور کر لی ہیں.(جاری ہے) ترجمان...
     پاکستانی نیٹ ورکس کو سائبر سکیورٹی فراہم کرنے اور وی پی این کے استعمال میں رسائی دینے والی  کمپنیوں سےخطرات لاحق ہوگئے۔ حال ہی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سائبر سکیورٹی فراہم کرنے والی کمپنی پالوآلٹوکےنیٹ ورکس اور وی پی این کے استعمال تک رسائی فراہم کرنے والی کمپنی سونک وال میں ایسے نقائص سامنے آئے ہیں جن سے ہیکرز کو کھلی چھوٹ مل سکتی ہے۔ سائبر حملہ آوروں کی کمپنیوں کے زیراستعمال نیٹ ورکس تک رسائی کے خدشات کے پیش نظر نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں وزارتوں، ڈویژنز اور انٹرپرائزز کو خطرات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیےپاکستان میں وی پی اینز کے استعمال سے بڑا نقصان،...
    ایڈوائزری کے مطابق پالوآلٹو نیٹ ورکس کے ویب مینجمنٹ انٹرفیس میں کمزوری کی نشاندہی کی گئی ہے، پالوآلٹو اور سونک وال استعمال کرنے والے اداروں کے لیے شدید خطرات ہو سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی نیٹ ورکس کو سائبر سیکیورٹی فراہم کرنے اور وی پی این کے استعمال میں رسائی والی کمپنیوں سے خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سائبر سیکیورٹی فراہم کرنے والی کمپنی پالوآلٹو کے نیٹ ورکس اور وی پی این کے استعمال میں رسائی فراہم کرنے والی کمپنی سونک وال میں نقائص کی نشاندہی کرلی گئی ہے، حملہ آوروں کی جانب سے ان کمپنیوں کے زیر استعمال نیٹ ورکس تک رسائی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کے تحت قائم نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم آف پاکستان نے...
    ہانگ کانگ: پاکستان نے مکاؤ کو 0-3 سے شکست دے کر 22ویں ایشین جونیئر ٹیم اسکوائس چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے، یہ پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق چیمپیئن شپ ہانگ کانگ میں جاری ہے اور پاکستان نے پول ڈی میں اپنے تیسرے میچ میں مکاؤ کو باآسانی شکست دے کر ناقابل شکست رہتے ہوئے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ اس سے قبل پاکستان نے اپنے پہلے پول میچ میں چین اور دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت کو شکست دی تھی۔ کوارٹر فائنل میں سیڈ 6 پاکستان کا مقابلہ سیڈ 5 جاپان سے ہوگا۔ دیگر کوارٹر فائنلز میں ٹاپ سیڈ...
    کراچی: پاکستان نے مکاؤ کو 0-3 سے شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی کے ساتھ 22ویں ایشین جونیئر ٹیم اسکوائس چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ موصول اطلاعات کے مطابق ہانگ کانگ میں جاری چیمپیئن شپ کے پول ڈی میں پاکستان نے اپنے تیسرے میچ میں مکاؤ کو کسی مزاحمت کے بغیر بآسانی 0-3 سے قابو پا کر ناقابل شکست رہتے ہوئے کوارٹر فائنل میں رسائی پائی۔ قبل ازیں، پاکستان نے اپنے پہلے پول میچ میں چین اور دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت کو شکست سے ہمکنار کیا تھا۔ کوارٹر فائنل میں سیڈ 6 پاکستان کا سیڈ 5 جاپان سے مقابلہ ہوگا، دیگر کوارٹر فائنلز میں ٹاپ سیڈ کوریا کا سیڈ 9 سنگاپور، سیڈ...
    کراچی(کامرس رپورٹر)چائنا کی کمپنی کے اے ڈی ایم گروپ تعاون سے ملک گروپ آف کمپنیز نے پاکستان کا پہلا ای وی چارجنگ اسٹیشن لاہور میں قائم کردیا،صوبائی وزیر صنعت،تجارت اوراوقاف چوہدری شافع حسین نے لاہور میں ضرار شہید روڈ پر پاکستان کے پہلے ای وی چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں چیئرمین ملک گروپ ملک خدا بخش، اورچائنا کی کمپنی اے ڈی ایم گروپ کے سی ای او یاسر بھمبانی بھی موجود تھے۔چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر کہا کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے الیکٹرک وہیکلز سیکٹر بے حد اہمیت اختیار کرگیا ہے،دنیا ای وی سیکٹر کی جانب بڑھ رہی ہے،پاکستان کا مستقبل بھی اسی سیکٹر سے وابستہ ہے۔پاکستان میں چینی گروپ کے پارٹنر ملک خدا بخش...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 فروری ۔2025 )ای وی چارجنگ اسٹیشنوں کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی الیکٹرک گاڑیوں کو اپنانے میں تیزی لانے کی جانب ایک تبدیلی کا قدم ہے جس کا مقصد تیل کی درآمدات میں نمایاں کمی اور بہتر انفراسٹرکچر اور گرین فنانسنگ اقدامات کے ذریعے پائیدار نقل و حرکت کو فروغ دینا ہے. ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے سسٹین ایبل پالیسی ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے ریسرچ فیلو ڈاکٹر خالد ولید نے اس تبدیلی کے معاشی مضمرات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان کی ماہانہ تیل کی کل درآمدات تقریبا 1 بلین ڈالر ہیں ای وی کو اپنانے کے ذریعے درآمدات میں 30فیصدکی کمی کو حاصل کر کے ملک ماہانہ 300 ملین ڈالر...
    — فائل فوٹو پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں پر پابندی کے خاتمے سے قبل اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے مختلف ایئر پورٹس پر تعینات عملے کی امیگریشن تربیت شروع کر دی گئی ہے۔برطانوی ہائی کمیشن کی ٹیم نے فیصل آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچ کر برطانیہ کے لیے پروازوں کے مسافروں کی امیگریشن کے عمل پر بریفنگ لی۔ پاکستان سے برطانیہ براہ راست پروازوں کا سلسلہ جلد دوبارہ شروع کیا جائے گافرانس میں مقیم ن لیگ کے سینئر نائب صدر سردار ظہور اقبال اور پی آئی اے ڈایکٹر سیلز وقار ملک کی کاوشوں سے قومی ایرلائین   برطانوی ٹیم نے فیصل آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مسافروں کی امیگریشن...
    چینی کمپنی نے پاکستان میں 3 ہزار ای وی چارجنگ اسٹیشنز لگانے کا اعلان کردیا۔ چینی سرمایہ کاری وفد نے صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کی جس میں پاکستان میں الیکٹرک وہیکل (EV) چارجنگ اسٹیشنز کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ چینی کمپنی پاکستان میں 3 ہزار ای وی چارجنگ اسٹیشنز لگائے گی، جو شہروں اور ہائی ویز پر قائم کیے جائیں گے۔ سندھ حکومت اس کو مکمل سپورٹ کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر ای وی اسٹیشن کی مالیت 8 ملین روپے ہوگی، جبکہ ایک ملین روپے ڈپازٹ پر اسٹیشن لگانے کی اجازت دی جائے گی۔ اس...
     کراچی (آئی این پی )برطانیہ کیلئے پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی 7 رکنی ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے آڈٹ کے سلسلے میں کراچی پہنچ گئی۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل سے اے اے نادرشفیع ڈار نے برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کو خوش آمدید کہا اور ابتدائی بریفنگ دی،برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی سات رکنی ٹیم ستائیس جنوری سے چھ فروری تک پاکستان سول ایوی ایشن کے لائسنسنگ،ایئروردینیس اورفلائٹ اسٹینڈرڈ سمیت دیگرشعبہ جات کا سیفٹی آڈٹ کرے گی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق آڈٹ میں کامیابی پرقومی ایئرلائن سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پردوہزاربیس سے برطانیہ میں لگی پابندی ختم ہوجائے گی۔
    ’جیو نیوز‘ گریب  برطانیہ کے لیے پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر برطانوی محکمۂ ٹرانسپورٹ کی 7 رکنی ٹیم آڈٹ کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق برطانوی محکمۂ ٹرانسپورٹ کی ٹیم آج سے پاکستان سول ایوی ایشن کا آڈٹ شروع کرے گی، 27 جنوری تا 6 فروری برطانوی ٹیم پاکستان سی اے اے کا آڈٹ کرے گی۔برطانوی ٹیم لائسنسنگ، ایئر وردی نیس، فلائٹ اسٹینڈرڈ سمیت دیگر شعبہ جات کی جانچ کرے گی۔ پاکستانی ایئر لائنز پر پابندی ہٹانے کیلئے یورپین ایئر سیفٹی کمیٹی کا اجلاس نومبر میں ہوگاپی آئی اے سمیت پاکستانی ایئر لائنز پر یورپی ملکوں میں پابندی ہٹانے کیلئے یورپین ایئر سیفٹی کمیٹی کا اجلاس نومبر میں ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈی...
    برطانیہ کے لیے پاکستانی ایئرلائنز کی براہ راست پروازوں کی بحالی کے معاملے کا جائزہ لینے کے لیے 7 رکنی برطانوی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم آج سے پاکستان سول ایوی ایشن کا آڈٹ شروع کرے گی جس کے بعد پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق برطانوی ٹیم لائسنسنگ، ایئر وردی نیس، فلائٹ اسٹینڈرڈز سمیت دیگر شعبہ جات کی جانچ کرے گی، ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نادر شفیع ڈار کی زیرصدارت پاکستانی ٹیم برطانوی حکام کو بریفنگ بھی دے گی۔ یہ بھی پڑھیے:پیرس کے بعد پی آئی اے جلد برطانیہ کے 3 شہروں میں پروازیں شروع کرنے والی...
    کراچی: برطانیہ کیلئے پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی 7 رکنی ٹیم آڈٹ کے لیے آج پاکستان پہنچے گی۔ ذرائع کے مطابق برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم پیر سے پاکستان سول ایوی ایشن کا آڈٹ شروع کرے گی، برطانوی ٹیم سی اے اے کے لائسنسنگ، ائیروردینیس، فلائٹ اسٹینڈرڈ سمیت دیگر شعبہ جات کا آڈٹ کرے گی۔ ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار کی صدارت پاکستان سی اے اے کی ٹیم برطانوی حکام کو بریفنگ دی جائے گی،27 جنوری سے 6 فروری تک برطانوی ٹیم پاکستان سی اے اے کا آڈٹ کرے گی۔ آڈٹ میں کامیابی پر پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز پر 2020 سے برطانیہ میں لگی پابندی ختم...
    برطانیہ کیلئے پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی 7 رکنی ٹیم آڈٹ کےلیے آج رات پاکستان پہنچے گی۔ ذرائع کے مطابق برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم کل سے پاکستان سول ایوی ایشن کا آڈٹ شروع کرے گی۔ ذرائع کے مطابق برطانوی ٹیم لائسنسنگ، ایئر وردی نیس (طیاروں کے محفوظ پروازوں کی جانچ)، فلائٹ اسٹینڈرڈ سمیت دیگر شعبہ جات کی جانچ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی سول ایوی ایشن نادر شفیع ڈار کی زیر صدارت پاکستانی ٹیم برطانوی حکام کو بریفنگ دے گی۔  پی آئی اے کی پرواز کی ساڑھے چار سال بعد پیرس آمد، ائیرپورٹ پر شاندار استقبال، کمیونٹی کا اظہار مسرتپیرس/ لندن پاکستان انٹرنیشنل ائر لا ئن ’’ پی آئی... کراچی سے ذرائع...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کا پلیئرز ڈرافٹ آج ہو گا، ایونٹ کی 6 فرنچائزز اپنی اپنی ٹیمیں تشکیل دیں گی۔ پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کا ڈرافٹ آج حضوری باغ لاہور میں ہوگا، تمام 6 فرنچائززپلاٹینم، ڈائمنڈ ،گولڈ، سلور، ایمرجنگ اور سپلی منٹری کیٹیگری میں کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے اسکواڈز کو حتمی شکل دیں گی۔ پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے ڈارفٹ کے لیے دنیا بھر سے معروف کرکٹرز نے رجسٹریشن کرا رکھی ہے ۔نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹم ساؤتھی، مارک چیپ مین ، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر،عثمان خواجہ،میتھیو شارٹ ، شان ایبٹ جبکہ انگلینڈ کے جیسن روئے ، ایلکس ہیلز، زیک کرولی، بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان...
۱