شہر بانو نقوی ایشیا سوسائٹی فیلو شپ کیلئے منتخب پہلی پاکستانی خاتون افسر
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
شہر بانو نقوی ایشیا سوسائٹی فیلو شپ کیلئے منتخب پہلی پاکستانی خاتون افسر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس) خاتون پولیس افسر شہر بانو نقوی کو ایشیا سوسائٹی 21 نیکسٹ جنریشن فیلو شپ کیلئے منتخب کر لیا گیا۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق ایشیا سوسائٹی نے اے ایس پی شہربانو کو کلاس آف 2025 کیلئے منتخب کیا ہے، اے ایس پی شہر بانو نقوی اس فیلو شپ کے لیے منتخب ہونے والی پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون پولیس افسر ہیں۔
اس حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کے افسران کی کارکردگی کی عالمی سطح پر پذیرائی فخر کی بات ہے۔
واضح رہے کہ ایشیا 21 نیکسٹ جنریشن سمٹ اسی سال 5 تا 7 دسمبر کو فلپائن میں منعقد ہو گی۔
ایشیا 21 سمٹ میں منتخب کئے گئے خواتین اور مرد معاشرے کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ٹھوس تجاویز پیش کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا صدرِ مملکت نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی خلائی صلاحیتوں، الیکٹرانک وارفیئر اور سائبر ٹیکنالوجی سے فضائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں: سربراہ پاک فضائیہ رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آج رات ہوگا یوم فضائیہ 7 ستمبر ، جب پاکستان کے شاہینوں نے دشمن کی فضائی قوت کو ناکام بنایا قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے، صدر مملکت کا یوم فضائیہ پر پیغامCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایشیا سوسائٹی شہر بانو نقوی کیلئے منتخب فیلو شپ
پڑھیں:
فشریز ڈیپارٹمنٹ کی پہلی خاتون چیئرپرسن فاطمہ مجید
پاکستان فشر فوک فورم (پی ایف ایف) کی سینیئر نائب چیئرپرسن اور ماحولیاتی کارکن فاطمہ مجید کو سندھ فشریز ڈیپارٹمنٹ کی چیئرپرسن مقرر کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: باپ کے بھارت کی جیل میں قید ہونے کی تکلیف نہیں بھول سکتی، سندھ فشریز ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ فاطمہ مجید
سندھ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ سماجی و ماحولیاتی کارکن فاطمہ مجید کی تعیناتی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے سب کو ساتھ لے کر چلنے اور سندھ حکومت کے خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کے تحت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیے: دریائے نیلم کی ٹراؤٹ مچھلی میں جینیاتی تبدیلی کا انکشاف
اعلان میں کہا گیا کہ فاطمہ مجید ماہی گیر برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون ہیں جو اس اہم شعبے کی سربراہی کر رہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سندھ فشریز ڈیپارٹمنٹ فاطمہ مجید فشریز ڈیپارٹمنٹ