پاکستان سے برطانیہ کیلئے پروازیں بحال ہوں گی یا نہیں؟ برطانوی آڈٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
برطانیہ کے لیے پاکستانی ایئرلائنز کی براہ راست پروازوں کی بحالی کے معاملے کا جائزہ لینے کے لیے 7 رکنی برطانوی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔
برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم آج سے پاکستان سول ایوی ایشن کا آڈٹ شروع کرے گی جس کے بعد پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق برطانوی ٹیم لائسنسنگ، ایئر وردی نیس، فلائٹ اسٹینڈرڈز سمیت دیگر شعبہ جات کی جانچ کرے گی، ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نادر شفیع ڈار کی زیرصدارت پاکستانی ٹیم برطانوی حکام کو بریفنگ بھی دے گی۔
یہ بھی پڑھیے:پیرس کے بعد پی آئی اے جلد برطانیہ کے 3 شہروں میں پروازیں شروع کرنے والی ہے، خواجہ آصف
ذرائع کے مطابق 27 جنوری تا 6 فروری برطانوی ٹیم پاکستان سی اے اے کا آڈٹ کرے گی، آڈٹ میں کامیابی پر تمام پاکستانی ایئرلائنز پر2020 سے لگی پابندی ختم ہونے کا امکان ہے۔
http://wenews.pk/wp-content/uploads/2025/01/WhatsApp-Video-2025-01-27-at-10.52.31-AM.mp4
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن کے حکام نے برطانوی ٹیم کے آڈٹ کی تیاری مکمل کرلی ہے، سول ایوی ایشن ملازمین کو چھٹی کے روز بھی لازمی دفتر میں آنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستانی ایئر لائنز کو مارچ میں برطانیہ کے لیے پروازوں کی اجازت مل جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
britain برطانیہ پاکستان پروازیں پی آئی اےذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: برطانیہ پاکستان پروازیں پی ا ئی اے سول ایوی ایشن برطانوی ٹیم برطانیہ کے کے لیے
پڑھیں:
پاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود ایک ماہ کیلئے بند کردی
فوٹو فائلپاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود ایک ماہ کیلئے بند کر دی، جس کا نوٹم بھی جاری کردیا گیا ہے۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش کا نوٹم 23 مئی کی رات 12 بجے تک موثر ہوگا۔
پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کو یومیہ اخراجات میں لاکھوں ڈالر اضافہ ہوگا، 100 سے زائد بھارتی پروازیں روزانہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں۔
ممبئی، احمد آباد، لکھنو، دہلی، امرتسر، گوا، جے پور، چندیگر اور دیگر شہروں سے آپریٹ پروازیں پاکستان سے گزرتی ہیں، ایئر انڈیا، اسپائس جیٹ، انڈیگو، ایئر انڈیا ایکسپریس، آکاسا ایئر پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں۔
نوٹم کے مطابق پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ سول اور ملٹری طیاروں کیلئے دستیاب نہیں، بھارتی ایئر لائنز و آپریٹرز کی ملکیت طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکتے، بھارت میں لیز زیر استعمال طیارے بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکتے۔
پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کو 2 گھنٹوں کا اضافی وقت درکار ہوگا، بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش سے پاکستان کو بھی لاکھوں ڈالر یومیہ کا نقصان ہوگا۔