پی ایس ایل10؛ فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کی فاتح ٹیم کیلئے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 10ویں کی فاتح ٹیم کی 5 لاکھ امریکی (یعنی ساڑھے 14 کروڑ روپے) انعامی سے نوازا جائے گا۔
اسی طرح رنر اَپ ٹیم کو 2 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 5 کروڑ 61 لاکھ روپے) ملیں گے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل10 کی رنگارنگ تقریب سے آغاز آج سے ہوگا، شائقین بےچین
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز آج سے راولپنڈی میں ہوگا، جہاں افتتاحی میچ سے قبل رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ پشاور زلمی کیلئے بُری خبر! اہم کرکٹر انجری کا شکار
افتتاحی میچ میں دفاعی چیمئین اسلام آباد یونائیٹڈ کو لاہور قلندرز کے چیلنج درپیش ہوگا۔
مزید پڑھیں: کراچی کنگز نے حسن علی کو "نائب کپتان" مقرر کردیا
34 میچوں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 6 ٹیموں کے درمیان 18 مئی تک جاری رہے گا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 13 میچز ہوں گے، جن میں دونوں ایلیمینیٹرز اور فائنل شامل ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل
پڑھیں:
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا فیصلہ کن میچ آج ہوگا۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے 55 رنز سے جبکہ گزشتہ روز دوسرے میچ میں پاکستان نے 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 4 نومبر سے فیصل آباد میں تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔