برطانیہ کیلیے پاکستانی ایئرلائنز کی براہ راست پروازیں جلد بحال ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
کراچی:
برطانیہ کیلئے پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی 7 رکنی ٹیم آڈٹ کے لیے آج پاکستان پہنچے گی۔
ذرائع کے مطابق برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم پیر سے پاکستان سول ایوی ایشن کا آڈٹ شروع کرے گی، برطانوی ٹیم سی اے اے کے لائسنسنگ، ائیروردینیس، فلائٹ اسٹینڈرڈ سمیت دیگر شعبہ جات کا آڈٹ کرے گی۔
ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار کی صدارت پاکستان سی اے اے کی ٹیم برطانوی حکام کو بریفنگ دی جائے گی،27 جنوری سے 6 فروری تک برطانوی ٹیم پاکستان سی اے اے کا آڈٹ کرے گی۔
آڈٹ میں کامیابی پر پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز پر 2020 سے برطانیہ میں لگی پابندی ختم ہونے کے قوی امکانات پیدا ہوں گے۔
پاکستان سول ایوی ایشن کے حکام نے آڈٹ کی تیاری مکمل کرلی۔ سول ایوی ایشن ملازمین کو برطانوی ٹیم کے آڈٹ کے دوران ہفتے کو چھٹی کے روز بھی لازمی دفتر میں آنے کی ہدایت کردی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سی اے اے
پڑھیں:
برطانیہ: پاکستانی ہائی کمشنر کا بنگلا دیشی ہائی کمیشن کا دورہ، طیارہ حادثے پر اظہارِ تعزیت
—جنگ فوٹوبرطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے لندن میں واقع بنگلا دیش کے ہائی کمیشن کا دورہ کیا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے ڈھاکا میں طیارہ حادثے کے نتیجے میں 31 قیمتی جانوں کے ضیاع پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ڈاکٹر فیصل نے اس افسوس ناک سانحے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس المناک سانحے کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان بھائی چارے اور خیرسگالی کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔
ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے اور بنگلا دیشی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔