ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان کی شاندار فتح
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے ایونٹ کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو 6-10 سے شکست دے دی۔
پاکستان کی جانب سے عبدالرزاق، عاشر عباس، محمد ریحان اور سعید اختر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کامیابی کے بعد گرین شرٹس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات مزید مضبوط ہوگئے ہیں۔
ایونٹ میں بنگلہ دیش کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے، جو پاکستان کے لیے راہ ہموار کر رہی ہے۔ پاکستان اب اپنا دوسرا گروپ میچ کل میزبان ایران کے خلاف کھیلے گا۔
پاکستان کی زبردست کارکردگی نہ صرف ٹائٹل کے دفاع کی جانب مثبت اشارہ دے رہی ہے بلکہ ٹیم کے حوصلے بھی بلند ہیں۔ شائقین کو امید ہے کہ گرین شرٹس ایونٹ میں فتوحات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایشیا کپ رائیزنگ اسٹارز ٹی 20 ٹورنامنٹ، پاکستان اور بھارت آج مدمقابل ہوں گے
ایشیا کپ رائیزنگ اسٹارز ٹی 20 ٹورنامنٹ میں ایک بار پھر پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔ اتوار کو ویسٹ اینڈ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شام 5:30 بجے دونوں روایتی حریف اپنی ‘اے’ ٹیموں کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔
بھارت اے نے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ہی اپنی دھاک بٹھا دی۔ جمعے کو یو اے ای کے خلاف میچ میں بھارتی نوجوان اسٹار وہاب سوریہ ونشی نے صرف 42 گیندوں پر 144 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، جس میں 11 چوکے اور 15 چھکے شامل تھے۔ ان کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت بھارت اے نے 148 رنز کے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ: بھارتی کھلاڑی کی دھواں دھار بیٹنگ، 144 رنز بنا لیے
سوریہ ونشی نے میچ کے بعد گفتگو میں کہا، یہ میرا فطری کھیل ہے۔ ٹی 20فارمیٹ میں میں اپنے اسٹائل کے مطابق کھیلنا چاہتا ہوں۔ پہلی گیند پر میری کیچ چھوڑا گیا، لیکن میں نے اپنی نیت اور انداز تبدیل نہیں کیا کیونکہ ہمیں بڑے اسکور کی ضرورت تھی۔ وکٹ اچھی تھی اور باؤنڈری بھی چھوٹی، اس لیے میں شاٹس کھیلتا رہا۔
دوسری جانب پاکستان اے نے بھی اچھا آغاز کیا اور جمعے کو گروپ بی کے میچ میں عمان کو 40 رنز سے شکست دی۔
یہ دونوں ملکوں کی مردوں کی ٹیموں کا آپس میں پہلا ٹاکرا ہوگا، جو ستمبر میں ہونے والے سینیئر ایشیا کپ کے بعد سامنے آئے گا۔ خواتین کی سینیئر ٹیمیں اسی ماہ سری لنکا میں ہونے والے ورلڈ کپ میں آمنے سامنے آئی تھیں۔
ایشیا کپ رائیزنگ اسٹارز جسے پہلے اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کہا جاتا تھا میں دونوں ممالک کی ٹیموں کی بھرپور تاریخ رہی ہے۔ 2013 سے اب تک بھارت کی انڈر 23 اور اے ٹیمیں پاکستان کے مقابلے میں 2-5 سے آگے ہیں۔ دونوں ٹیمیں دو مرتبہ فائنل میں ٹکرا چکی ہیں، جہاں 2013 میں بھارت نے سنگاپور میں نو وکٹوں سے کامیابی حاصل کی جبکہ 2023 میں پاکستان نے کولمبو میں 50 اوورز کے فائنل میں بھارت کو 128 رنز سے شکست دی۔
یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ ٹرافی تنازع، بھارت ماتھا ٹیکنے پر مجبور ہوگیا
اس سال سے ٹورنامنٹ ٹی 20فارمیٹ میں کھیلا جا رہا ہے، جس میں آئی سی سی کے فل ممبر ممالک کی اے ٹیمیں اور دیگر ممالک کی نمایاں ٹیمیں شامل ہیں۔
ادھر ہفتہ کو افغانستان اے نے ٹائٹل کے دفاع کا آغاز کرتے ہوئے سری لنکا اے کو سنسنی خیز مقابلے میں 3 وکٹوں سے شکست دی جبکہ بنگلادیش اے نے ہانگ کانگ کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں