مسلم لیگ (ن) ویمن ونگ کے زیر اہتمام جشنِ آزادی و معرکۂ حق کی شاندار تقریب
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
مسلم لیگ (ن) ویمن ونگ کے زیر اہتمام جشنِ آزادی و معرکۂ حق کی شاندار تقریب WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز
راولپنڈی :مسلم لیگ (ن) ویمن ونگ کے زیرِاہتمام جشنِ آزادی و معرکۂ حق کے موقع پر ایک شاندار اور پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملی جذبے اور یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔
تقریب کی صدارت رکنِ قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کی جبکہ رکنِ صوبائی اسمبلی اسما عباسی، تحسین فواد سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔تقریب کا آغاز دعائیہ کلمات سے ہوا، بعدازاں پاکستان کی 78ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
شرکاء نے ملی نغموں کے ساتھ وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے طاہرہ اورنگزیب اور ایم پی اے اسما عباسی نے پاک افواج کی جرات، قربانیوں اور خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے محافظوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جشنِ آزادی ہمیں یہ عہد یاد دلاتا ہے کہ ہم پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبریوم آزادی پر برج خلیفہ بھی سبز ہلالی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا یوم آزادی پر برج خلیفہ بھی سبز ہلالی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ پاکستان دینے کا فیصلہ ثابت قدم رہیں کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، چیف جسٹس کا جشن آزادی پر پیغام پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دینے کے بعد حقیقی یوم آزادی منا رہے ہیں: بیرسٹر گوہر پاکستان مونومنٹ پر پرچم کشائی کی تقریب، وزیراعظم کی شرکت پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی پر سوئی ناردرن گیس ہیڈآفس میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقادCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ میں پاکستان نے اہم اعزاز حاصل کرلیا
کراچی:پاکستان کے وسیم کھتری نے شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ میں برانز میڈل جیت لیا۔
گھانا کے دارالحکومت اکرا میں منعقدہ میگا ایونٹ میں وسیم کھتری نے 32 میں سے 22 میچز جیتے لیکن معمولی فرق کے سبب وہ فائنل میں جگہ نہ بنا سکے، تاہم عمدہ کارکردگی ان کی عالمی رینکنگ کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوئی۔
دوسری جانب پاکستان نے ٹیم ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ وسیم کھتری، حسان ہادی، اہزم صدیقی، محمد عنایت اللہ اور طارق پرویز پر مشتمل قومی ٹیم مجموعی طور پر چوتھے نمبر پر رہی۔
چیمپیئن شپ میں 28 ممالک کے 200 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
کینیڈا کے ایڈم لیگن نے نیوزی لینڈ کے نائجل رچرڈز کو 2-4 سے شکست دے کر عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔