آئی ایل ٹی20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 24 اگست سے دبئی میں ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
آئی ایل ٹی20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 24 اگست سے دبئی میں ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز
دبئی: ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی20 (آئی ایل ٹی20) کے ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کا تیسرا ایڈیشن 24 اگست سے دبئی کے آئی سی سی اکیڈمی میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی اور 18 میچز پر مشتمل یہ ایونٹ راؤنڈ رابن فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گا۔ٹیموں میں ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز، ڈیزرٹ وائپرز، دبئی کیپیٹلز، گلف جائنٹس (دفاعی چیمپئن)، ایم آئی ایمریٹس اور شارجہ واریئرز کی ڈویلپمنٹ شامل ہیں ،
تمام ٹیموں کا انتخاب 18 اگست کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پلیئر ڈرافٹ کے ذریعے کیا جائے گا، جس میں صرف یو اے ای کھلاڑی شامل ہوں گے۔
ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو آئی ایل ٹی20 سیزن 4 میں مواقع فراہم کرنا ہے، جو 2 دسمبر 2025 کو یومِ اتحاد کے موقع پر شروع ہوگا اور 4 جنوری 2026 کو اختتام پذیر ہوگا۔ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل کے مطابق، یہ ایونٹ ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کے لیے ایک سنہری موقع ہے، خاص طور پر جب قومی کھلاڑی ایشیا کپ اور شارجہ ٹرائی سیریز میں مصروف ہوں گے۔ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کا فائنل 3 ستمبر کو ہوگا جبکہ سیمی فائنلز 2 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشاہد آفریدی سمیت دیگر کھلاڑیوں کو اعلیٰ قومی اعزازات دینے کا فیصلہ شاہد آفریدی سمیت دیگر کھلاڑیوں کو اعلیٰ قومی اعزازات دینے کا فیصلہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کوچنگ سینٹر کیلئے پہلی خاتون ڈائریکٹر کا تقرر کردیا تیسرا ون ڈے، ویسٹ انڈیز نے بولرز کا بھرکس نکال دیا، پاکستان کو جیت کیلئے 295رنز کا ہدف مل گیا اسلام آباد: ایف نائن پارک کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کیلئے منتخب پاکستان کے نور زمان نے سکواش پلیٹ ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا روہت شرما کی نئی لگژری کار کی قیمت اور منفرد نمبر پلیٹ کی کہانی سامنے آگئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ا ئی ایل ٹی20
پڑھیں:
اعظم سواتی نے پی ٹی آئی کے 14 اگست پر احتجاج کا امکان مسترد کردیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی نے 14 اگست کے احتجاج کے امکان کو مسترد کردیا۔
پی ٹی آئی کا یوم آزادی 14 اگست کو احتجاج ہوگا یا نہیں؟ ایک سوال کے جواب میں اعظم سواتی نے استفسار کیا کہ کس نے کہا ہے کہ 14 اگست کو احتجاج ہوگا؟
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی نے 14 اگست کو احتجاج کا کہا ہے تو بالکل غلط کہا، 14 اگست قائد اعظم کی فتح کا دن ہے، اس پر احتجاج نہیں کریں گے، یوم آزادی پورے جوش و جذبے سے منائیں گے۔
دوسری طرف پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ جشن آزادی کے موقع پر حقیقی آزادی جشن منائیں گے، قائد اعظم کے پاکستان کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔