پاکستان نے ایک تاریخی معرکے میں بھارت کو شکست دی: شیخ رشید
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایک تاریخی معرکے میں بھارت کو شکست دی۔
انہوں نے یہ بات راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ نے تاریخی کام کیا ہے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جشن آزادی اور معرکہ حق میں تاریخی کامیابی پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں: امیر مقام
وفاقی وزیر امیر مقام—فائل فوٹومسلم لیگ ن خیبر پختون خوا سیکریٹریٹ پشاور میں جشنِ آزادی کی تقریب منعقد ہوئی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پارٹی رہنما اور وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر امیر مقام نے کہا کہ جشنِ آزادی اور معرکۂ حق میں تاریخی کامیابی پر قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چند گھنٹوں میں بھارتی طیاروں کو بھی گرا دیا اور دشمن کی تنصیبات کو تباہ بھی کر دیا گیا۔
وفاقی وزیر امور کشمیر نے مزید کہا کہ پاک فوج نے چند گھنٹوں میں دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
امیر مقام نے یہ بھی کہا ہے کہ ایک ایسی پارٹی بھی ہےجو کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے بجائے اپنے لیڈر کا دن مناتی ہے، آپ کو اپنے لیڈر کے لیے نکلنا ہے تو اس کے لیے اور دن بھی موجود ہیں۔