پاکستان نے ایک تاریخی معرکے میں بھارت کو شکست دی، شیخ رشید
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ نے تاریخی کام کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایک تاریخی معرکے میں بھارت کو شکست دی۔ انہوں نے یہ بات راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ نے تاریخی کام کیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سندھ طاس معاہدہ: پاکستان نے ثالثی عدالت کے فیصلے کو تاریخی پیشرفت قرار دیدیا
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کشن گنگا اور رٹل پن بجلی منصوبوں سے متعلق ثالثی عدالت کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی مکمل توثیق کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 27 جون کو جاری کردہ فیصلے میں عدالت نے واضح کیا ہے کہ اسے معاملے پر مکمل اختیار حاصل ہے اور وہ ان تنازعات کو بروقت، منصفانہ اور مؤثر انداز میں نمٹانے کی ذمہ داری رکھتی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ بھارت کے اُس یک طرفہ اور غیر قانونی اقدام کے تناظر میں آیا ہے جس میں اُس نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان نے اس اقدام کو پہلے ہی بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ ثالثی عدالت کا فیصلہ واضح کرتا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ ایک مؤثر، قابلِ عمل اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ معاہدہ ہے، جسے بھارت کسی صورت یک طرفہ طور پر ختم یا معطل نہیں کرسکتا۔
دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ بھارت فوری طور پر معاہدے کے تحت معمول کا تعاون بحال کرے اور اپنے معاہداتی فرائض دیانت داری کے ساتھ ادا کرے۔
Post Views: 2