چینی کمپنی کا پاکستان میں 3 ہزار ای وی چارجنگ اسٹیشنز لگانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
چینی کمپنی نے پاکستان میں 3 ہزار ای وی چارجنگ اسٹیشنز لگانے کا اعلان کردیا۔
چینی سرمایہ کاری وفد نے صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کی جس میں پاکستان میں الیکٹرک وہیکل (EV) چارجنگ اسٹیشنز کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ چینی کمپنی پاکستان میں 3 ہزار ای وی چارجنگ اسٹیشنز لگائے گی، جو شہروں اور ہائی ویز پر قائم کیے جائیں گے۔ سندھ حکومت اس کو مکمل سپورٹ کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر ای وی اسٹیشن کی مالیت 8 ملین روپے ہوگی، جبکہ ایک ملین روپے ڈپازٹ پر اسٹیشن لگانے کی اجازت دی جائے گی۔ اس منصوبے سے گرین انرجی کو فروغ ملے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جس سے تقریباً 10 لاکھ افراد کو ملازمت ملے گی۔ چینی کمپنی اے ڈی ایم گروپ پاکستان میں ای وی مینوفیکچرنگ پلانٹ بھی لگانے کا ارادہ رکھتی ہے اور وفاقی حکومت کے ساتھ 3 ہزار چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کا معاہدہ کر چکی ہے۔ سندھ حکومت اس منصوبے میں دلچسپی رکھتی ہے اور اگر کمپنی صوبے میں اپنا پلانٹ لگاتی ہے تو حکومت 20 فیصد سے زائد گاڑیاں خریدنے پر غور کرے گی۔
چانئنیز اے ڈی ایم گروپ کے سی ای او یاسر بھمبانی نے کہا کہ حکومت اجازت دے تو اس سال پاکستان میں گاڑی بنانے کو تیار ہیں، ، میڈ ان پاکستان ای وی گاڑیوں کو مستقبل میں ایکسپورٹ بھی کیا جائے گا۔ یاسر بھمبانی نے کہا کہ میڈ ان پاکستان ای وی گاڑیوں کو بھارت سمیت سات ممالک میں ایکسپورٹ کرنے کا پلان ہے، پاکستان میں کراچی پنجاب اور بلوچستان میں 3مینوفیچرنگ پلانٹس لگائے جائیں گے، کمپنی کے پاس پاکستان میں سالانہ 72ہزار یونٹس کی پیداواری استعداد ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چارجنگ اسٹیشنز پاکستان میں چینی کمپنی
پڑھیں:
بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا، نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن بند کرنے کا اعلان
بھارتی حکومت نے پہلگام واقعے کو بنیاد بناتے ہوئے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا، اٹاری چیک پوسٹ اور واہگہ بارڈر بند کردی، نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بند کرنے اور اسلام آباد میں موجود اپنے اہل کاروں کو واپس بلانے کے احکامات جاری کردیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی حکومت نے پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کیا گیا سندھ طاس معاہدہ فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کردیا، اٹاری چیک پوسٹ بند اور واہگہ بارڈر کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔
بھارتی حکومت نے نئی دہلی میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن کو بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، پاکستان میں موجود اپنے سفارت کاروں کی تعداد محدود کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسلام آباد میں موجود اپنے سفارت خانے کے عملے کو واپس آنے کی ہدایت کردی۔
بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق ان فیصلوں کے تحت اب پاکستانی شہریوں کو ویزے نہیں دیے جائیں گے۔
بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے کہا ہے کہ بھارت میں موجود پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنا ہوگا۔