اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 فروری ۔2025 )پاکستان میں ڈیٹا سروسز کی فراہمی کے لیے کلاس لائسنس کے تحت وی پی این سروس فراہم کنندگان کی لائسنسنگ کا آغاز کردیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وی پی این سروس فراہم کنندگان کو کلاس لائسنس کے اجرا کا آغاز کر دیا ہے.

ترجمان پی ٹی اے نے بتایا کہ پاکستان میں ڈیٹا سروسز کی فراہمی کے لیے کلاس لائسنس کے تحت وی پی این سروس فراہم کنندگان کی لائسنسنگ کا آغاز کیا گیا ہے، پی ٹی اے نے دو کمپنیوں کی درخواستیں وی پی این سروسز کے ضمن میں کلاس لائسنس کے اجرا کے لیے منظور کر لی ہیں.

(جاری ہے)

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق یہ اقدام کاروباری اداروں کو وی پی این کے قانونی استعمال کی سہولت فراہم کرتا ہے، اس اقدام سے ڈیٹا کی سیکیورٹی، پرائیویسی اور قواعد و ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکتا ہے پی ٹی اے اداروں کو ذمہ داری کے ساتھ کنیکٹیویٹی کے حوالے سے معاونت کے لیے پ±رعزم ہے، کلاس لائسنس کے لیے آن لائن درخواست دینے کے لیے پی ٹی اے کے سرکاری ای سروسز پورٹل سے رجوع کیا جائے.

یاد رہے کہ 7 دسمبر 2024 کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل نمبر کے ذریعے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) رجسٹریشن کی سہولت متعارف کروائی تھی ترجمان پی ٹی اے نے بتایا تھاکہ اتھارٹی کی جانب سے فراہم کردہ اس سہولت سے اسٹیٹک آئی پی نہ رکھنے والے فری لانسرز فائدہ اٹھا سکیں گے. ترجمان پاکستان کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ فری لانسرز وی پی این رجسٹریشن کے لیے اپنے موبائل نمبر رجسٹرڈ کروا سکیں گے اور فری لانسرز اپنے موبائل ڈیٹا پر وی پی این استعمال کر سکیں گے ترجمان نے بتایا تھا کہ فری لانسرز کے لیے وی پی این رجسٹریشن کا عمل آئی ٹی کی ترویج کے لیے کیا گیا ہے، یہ عمل پی ٹی اے نے وی پی این رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے لیے کر دیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ اب تک پی ٹی اے کے ساتھ 31 ہزار سے زائد وی پی اینز رجسٹرڈ کیے جاچکے ہیں، جب کہ اسٹیٹک آئی پی کے ذریعے رجسٹریشن کے لیے فری لانسرز کو مشکلات کا سامنا تھا.


ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کلاس لائسنس کے فری لانسرز پی ٹی اے نے کا آغاز کے لیے گیا ہے

پڑھیں:

 2 کمپنیوں نے پاکستان سے گدھےکے گوشت کی برآمدکےلائسنس کیلئے درخواست دے دی

ویب ڈیسک :دو چینی کمپنیوں نے پاکستان سےگدھےکےگوشت کی برآمد کی درخواست کردی ہے۔

 ذرائع کے مطابق  دونوں چینی کمپنیوں نے سلاٹر ہاؤس اور  برآمد کے لائسنس کے لیے اپلائی کردیا ہے۔

 حکام وزارت فوڈ سکیورٹی کا کہنا ہےکہ  چینی کمپنی کی لائسنس درخواست پر مکمل چھان بین جاری ہے، ریگولیشنز مکمل ہونےکے بعد گدھےکا گوشت  اور ہڈیاں چین برآمد ہوسکیں گی۔

 بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے حوالے سے متعصب قرار دے دیا 

  حکام کا کہنا ہےکہ  چین کو گدھےکاگوشت  اور ہڈیاں  بلوچستان  سےگوادر کے ذریعے برآمد کی جائیں گی،گدھےکےگوشت اور ہڈیوں سے پاکستان کو کثیر  زرمبادلہ حاصل ہوگا،حکام وزارت فوڈ سکیورٹی کا کہنا ہےکہ چینی کمپنی پر  واضح کیا گیا ہےکہ گوادر کے علاوہ کہیں گوشت تیار  نہیں ہوگا، خدشہ ہےگدھےکا گوشت  مقامی مارکیٹ  میں سپلائی نہ ہوجائے۔

 حکام کے مطابق  اسلام آباد میں بھی غیرقانونی طور  پرگدھےکا گوشت تیار کیا جارہا تھا، اسلام آباد میں غیرملکی باشندہ لائسنس کے بغیر غیرقانونی کام کر رہا تھا۔

اسلام پورہ: رشتہ سے انکار، بزرگ خاتون سمیت تین افراد زخمی


متعلقہ مضامین

  • ایران اورعراق کے زائرین کو فضائی سفری سہولیات فراہم کرنے سے متعلق اہم فیصلہ
  • پاک امریکا تجارتی معاہدہ  اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا، وزارت خزانہ
  • روس کا دنیا کے جدید ترین اور تباہ کن کروز میزائل کا تجربہ 
  • آئی ایس پی آر کا نوجوان نسل کو باصلاحیت بنانے کیلئے موثر اقدام، سمر انٹرن شپ 2025ء کا آغاز
  • جرمنی نے پاکستانیوں کے لئے غیر معینہ مدت تک ویزے کا اجرا بند کردیا
  • جرمن قونصلیٹ کی پاکستانیوں کیلئے ویزا سروس بند
  • پاکستان میں سیلابی موسم کے دوران غلط معلومات سے نمٹنے کے لیے ٹک ٹاک کی ہدایات جاری
  • پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے دوران سروس پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی
  •  2 کمپنیوں نے پاکستان سے گدھےکے گوشت کی برآمدکےلائسنس کیلئے درخواست دے دی
  • پی آئی اے کا ریاض سے سیالکوٹ اور ملتان کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان