تحریک انصاف نے شہباز شریف کی مذاکرات کی پیشکش کو قبول کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
چیئرمین پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اختلافات کو دشمنی اور نفرت میں نہیں بدلنا چاہئے، وزیراعظم کی بات چیت کی آفر کو ویل کم کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف یہی ہے کہ سیاسی ایشوز کا سیاسی حل بھی ڈھونڈا جائے، بانی جو بھی ہدایت دیں گے ایوان تک پہنچائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم شہباز شریف کی مذاکرات کی پیشکش کو قبول کر لیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو دیوار کے ساتھ لگایا گیا، پاکستان ہم سب کا ہے، ملک کا سب سے بڑا لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اختلافات کو دشمنی اور نفرت میں نہیں بدلنا چاہئے، وزیراعظم کی بات چیت کی آفر کو ویل کم کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف یہی ہے کہ سیاسی ایشوز کا سیاسی حل بھی ڈھونڈا جائے، بانی جو بھی ہدایت دیں گے ایوان تک پہنچائیں گے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اس ایوان میں سیاست خاموش ہے اور دونوں طرف قوم دشمن کے خلاف متحد ہے، وقت ثابت کرے گا کہ رات کی تاریکی میں حملہ بھارت کی غلطی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی فخر محسوس کرتا ہے کہ کچھ گھنٹوں میں پاکستان ایئر فورس نے بھارت کے 5 جہاز گرائے، بانی پی ٹی آئی نے 2019ء میں کہا تھا پاکستان سوچے گا نہیں جواب دے گا۔ یرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے پہلگام واقعہ کی مذمت کی، پاکستان اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بعد ازاں قومی اسمبلی اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب حکومت لوگوں کے زرعی قرضے معاف کر دے: بیرسٹر گوہر
تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر—فائل فوٹوتحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت سے اپیل کروں گا کہ لوگوں کے زرعی قرضے معاف کر دیں۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب سے 42 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، 18 لاکھ ایکڑ پر فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہاہےکہ پنجاب میں 42 لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پورے پنجاب میں عوام کو مدد کی ضرورت ہے، یہ وقت سیاست کا نہیں ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا یہ بھی کہنا ہے کہ 1 لاکھ روپے ایکڑ کے حساب سے لوگوں کی مدد کی جائے۔