وزیر اعظم شہبازشریف کی پیشکش کومثبت انداز میں لیتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی پیشکش کو مثبت انداز میں لیتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا ہے۔ اور بھارت نے اگر دوبارہ ایسی غلطی کی تو اسے مزید جواب ملے گا۔ بھارت نے جعفر ایکسپریس حملے کی کوئی بھی مذمت نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس وقت اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
شہباز شریف کی تقریر کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیر اعظم کی پیشکش کو مثبت انداز میں لیتے ہیں۔ اور ہم بھی چاہتے ہیں کہ مسائل کا حل بیٹھ کر مذاکرات کے ذریعے نکالا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اگر اسپیکر صاحب آپ بھی کوئی کردار ادا کرنا چاہتے ہیں تو ہم خوش آمدید کہیں گے۔ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق معاملات کو آگے بڑھائیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
حماس کا بیان جنگ بندی کے لیے امید کی کرن،پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیراعظم محمد شہباز شریف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ’’حماس‘‘کے بیان کو جنگ بندی کے لیے امید کی کرن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین میں مستقل امن کے لیے دوست و برادر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔ ہفتے کو’’ ایکس‘‘ پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ جب سے فلسطینی عوام کی نسل کشی شروع کی گئی ہے آج الحمدللہ ہم جنگ بندی کے سب سے زیادہ قریب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا۔(جاری ہے)
وزیر اعظم نے قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ، اردن، مصر اور انڈونیشیا کی قیادت کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر صدر ٹرمپ سے ملاقات کی۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حماس کی طرف سے جاری بیان جنگ بندی کے لیے امید کی کرن اور امن کو یقینی بنانے کے لیے ایک راستہ فراہم کرتا ہے جسے ہمیں دوبارہ بند ہونے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان فلسطین میں مستقل امن کے لیے اپنے تمام دوست و برادر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔\932