انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
کراچی:
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگی ماحول، بعض پروازوں کی بندش، فضائی آمدورفت میں خلل سے دیگر غیرملکی کرنسیوں کے عوض ڈالر کی درآمد متاثر ہونے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو بھی روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔
انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر اگرچہ 9 پیسے کی کمی سے 281روپے 28پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے اور طلب کے مطابق سپلائی نہ ہونے سے یہ رجحان جاری نہ رہ سکا۔
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر مزید 10پیسے کے اضافے سے 281روپے 47پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی طلب برقرار رہنے سے ڈالر کی قدر صرف ایک پیسے کے اضافے سے 283روپے 13پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاک-بھارت کشیدگی اور جنگی ماحول برقرار رہنے سے روایتی درآمدات کے علاوہ دیگر غیر روایتی ضروری شعبوں کی درآمدات کے لیے ذرمبادلہ درکار ہوگا، جس سے روپے کی قدر پر دباؤ بڑھنے کے خدشات ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈالر کی قدر
پڑھیں:
جولائی میں ترسیلات زر 3.2 ارب ڈالر، سالانہ بنیادوں پر 7.4 فیصد اضافہ
جولائی 2025 میں ترسیلات زر 3.2 ارب ڈالر رہیں، سالانہ بنیادوں پر ترسیلات زر میں 7.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا اہم اقدام، ترسیلات زر سہولت اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی 2025 میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 3.2 ارب امریکی ڈالر موصول ہوئے، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 7.4 فیصد زیادہ ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ترسیلات زر کا سب سے بڑا حصہ سعودی عرب سے آیا، جہاں سے 823.7 ملین ڈالر موصول ہوئے۔ اس کے بعد متحدہ عرب امارات سے 665.2 ملین ڈالر، برطانیہ سے 450.4 ملین ڈالر اور امریکا سے 269.6 ملین ڈالر بھیجے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:گزشتہ مالی سال میں ترسیلات زر ریکارڈ بلند سطح پر، وزیراعظم کا اظہار تشکر
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر میں یہ اضافہ معیشت کے لیے حوصلہ افزا ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسٹیٹ بینک پاکستان ترسیلات زر سمندر پار پاکستانی