پاک بھارت جھڑپیں، عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمت میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء) پاک بھارت جھڑپوں کے باعث عالمی منڈی میں گرتی ہوئی خام تیل کی قیمت کو سہارا مل گیا۔
(جاری ہے)
رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ایک فیصد تک اضافہ ہوا اور گیس کی قیمتیں 2 فیصد بڑھ گئیں۔برینٹ خام تیل 62 ڈالر 52 سینٹس میں فروخت ہونے لگا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 59 ڈالر 54 سینٹس کی سطح پر موجود ہے۔عالمی منڈی میں گیس 3 ڈالر 55 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عالمی منڈی میں خام تیل
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 385ڈالر کی سطح پر آگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 800روپے کا اضافہ ہوا۔
800 روپے اضافے سے فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 900 روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 684روپے بڑھ کر 3لاکھ 5ہزار 984روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3482روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2985روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔