راولپنڈی میں بھی بھارتی ڈرون حملہ ، ایک شخص زخمی
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
راولپنڈی (اوصاف نیوز) راولپنڈی سٹیڈیم روڈ فوڈ مارکیٹ میں بھارت کی جانب سے ڈرو بن حملہ، بھارتی ڈرون درخت سے ٹکر ا کر ایک دکان پر جاگرا جس سے دکان کے شیشے ٹوٹ گئے ، ڈرون حملے میں ایک شخص زخمی جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا۔ مزید تفصیلات کچھ دیر میں
پاکستان میں ہونیوالی دہشتگری کے پیچھے بھارت ہے،راجہ پرویز اشرف
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بابا گورونانک کا 556 واں جنم دن، بھارت سے 2400 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
لاہور:(نیوز ڈیسک)بابا گورونانک کے 556 ویں جنم دن کی تقریبات کے موقع پر بھارت سے تقریباً 2400 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے۔
واہگہ بارڈر پر سکھ یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردار رمیش سنگھ اروڑہ اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین نے بھارتی مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔
امیگریشن اور کسٹم کے مراحل مکمل ہونے کے بعد بھارتی یاتریوں کو سخت سیکیورٹی میں ننکانہ صاحب روانہ کر دیا گیا، جہاں وہ بابا گورونانک کے جنم دن کی مرکزی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
واہگہ بارڈر پر بھارتی یاتریوں کے لیے کھانے اور دیگر سہولیات کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔ یاتریوں کو 13 نومبر تک کا ویزا دیا گیا ہے۔