اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ کی جانب سے بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت تعزیتی اجلاس سپریم کورٹ میں ہوا، جس میں بھارتی جارحیت پر افسوس کا اظہار اور معصوم شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
سپریم کورٹ کے معزز ججز نے بھارتی فوج کے بلااشتعال حملے کی شدید مذمت کی، اجلاس کے دوران ججز نے شہداءکے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
سپریم کورٹ کے ججز نے معصوم جانوں کے تحفظ کے عزم کا اعادہ اور قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

پاکستانی بندرگاہوں پر میری ٹائم سیکیورٹی ہائی الرٹ

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سپریم کورٹ

پڑھیں:

تحریک تحفظ آئین کی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت، آل پارٹیز کانفرنس موخر کرنے کا اعلان

اسلام آباد:

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے وطن عزیز پر بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق تحریک تحفظ آئین کے رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا جس میں موجودہ ملکی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور پاک سر زمین پر بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین نے فیصلہ کیا ہے کہ ملکی یکجہتی کے لیے آل پارٹیز کانفرنس کو موخر کیا جائے۔ اس کی آئندہ تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

تحریک تحفظ آئین نے رات کی تاریکی میں بمباری کو انتہائی بزدلانہ فعل قرار دیتے ہوئے حملے میں معصوم شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔

تحریک تحفظ آئین کے رہنماؤں نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد پاکستان ہے، ملک کی  طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو نکال دیں گے، مادر وطن کے  لیے ہماری جانیں بھی قربان ہیں۔ 

اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہم نے سب اختلافات پس پشت ڈال کر پارلیمنٹ میں قومی یکجہتی کیلئے قرارداد منظور کروائی۔ پاکستان تحریک انصاف سمیت سب جماعتوں نے پیغام دیا کہ ملک کے لیے ہم سب ایک ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ ایک ایسے وقت میں جب دشمن ہم پر حملہ کر رہا ہے ملک میں مسلط ایک جعلی حکومت اپوزیشن کو دیوار میں چنوا رہی ہے۔  حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کو منسوخ کروا دیا۔  پارلیمان میں اپوزیشن کی آواز کو دبانے کے لیے مکمل سنسر شپ ہے۔ حکومت اپنی اخلاقی قدریں کھو چکی ہے۔ 

اعلامیہ میں اڈیالہ جیل کے باہر بانی چیئرمین کی ہمشیرہ اور ارکان پارلیمان کے ساتھ سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی گئی اور کہا گیا کہ حکومت اگر ملک میں جاری مسائل کا سنجیدگی سے حل چاہتی ہے تو ملک کے سب سے مقبول لیڈر پر قائم جعلی مقدمات ختم کرے اور ان کو رہا کرے۔ 

اعلامیہ میں کہا گیا کہ نواز شریف اور وزیراعظم سمیت کسی حکومتی رکن نے مودی کے بارے میں بات تک نہیں کی۔ مودی کو جواب دینے کی جرت ایک بہادر اور دلیر لیڈر کرسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ کی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت، معصوم شہدا کو خراج عقیدت
  • سپریم کورٹ آ ف پاکستان میں بھارتی جارحیت کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کا اہتمام
  • بھارتی جارحیت، سپریم کورٹ کے ججز کا قوم سے اظہار یکجہتی
  • سپریم کورٹ کی جانب سے بھارتی جارحیت کی مذمت، متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی
  • حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی طرف سے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت
  • وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ کی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت
  • تحریک تحفظ آئین کی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت، آل پارٹیز کانفرنس موخر کرنے کا اعلان
  • نائب وزیر اعظم، وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت
  • فنکاروں کی پاک افواج سے اظہارِ یکجہتی، بھارت کو مؤثر جواب پر زبردست خراج تحسین