قوم متحد ہو کر دفاع وطن کیلئے دشمن کے آگے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائے، عبدالواسع
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ وطن عزیز پاکستان صرف ایک ملک نہیں بلکہ یہ ایک نظریہ کا نام ہے، اس لئے پاکستان کا دفاع ہم اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں۔ بھارت نے رات کی تاریکی میں ہماری نظریاتی اساس پاکستان پر حملہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع نے کہا یے کہ وطن عزیز پاکستان صرف ایک ملک نہیں بلکہ یہ ایک نظریہ کا نام ہے، اس لئے پاکستان کا دفاع ہم اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں۔ بھارت نے رات کی تاریکی میں ہماری نظریاتی اساس پاکستان پر حملہ کیا ہے، جس کے جواب میں پاک فوج نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کے زریعے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا ہے وقت کا تقاضا ہے کہ پوری قوم متحد ہو کر دفاع وطن کے لئے دشمن کے آگے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائے تاکہ دشمن آئندہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھی نہ دیکھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پشاور کے زیر اہتمام پشاور یونیورسٹی کے پیوٹا ہال میں 14ویں انٹرنیشنل بک فئیر کے تیسرے دن افتتاح کے موقع پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر اسلامی جمعیت طلبہ کے صوبائی ناظم اسفندیار عزت، ناظم یونیورسٹی کیمپس تقویم الحق، ناظم جامعہ پشاور ارشد خان اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے بزدلانہ حملوں کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان انجینئر حافظ نعیم الرحمٰن کی کال پر 9 مئی بروز جمعۃ المبارک یوم عزم کے تحت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے جس کے زریعے بھارت کو پیغام دے گے کہ پاکستانی قوم دفاع وطن کے لئے پوری طرح متحد ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریع نہیں کریں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بلوچستان کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا:شہباز شریف
ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، بلوچستا ن میں بسنے والے بلوچوں اور پشتونوں نے قیام پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان جغرافیائی لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، جبکہ اسلام آباد چاروں صوبوں کا مشترکہ مسکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بسنے والے بلوچوں اور پشتونوں نے قیامِ پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا، وزیراعظم کے مطابق قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے تحت پنجاب نے بلوچستان کے لیے 150 ارب روپے کا حصہ دیا، جبکہ دیگر تین صوبوں نے بھی بلوچستان کے مفاد میں اپنا حصہ ڈالا، یہ کسی پر احسان نہیں بلکہ قومی بھائی چارے اور یکجہتی کی مثال ہے۔
اوپن مارکیٹ میں مہنگائی برقرار، آٹا، گھی اور دالیں مہنگی
شہباز شریف نے بتایا کہ کراچی سے چمن تک دو رویہ شاہراہ کی تعمیر جاری ہے اور بلوچستان کے 27 ہزار ٹیوب ویلز کو سولر توانائی پر منتقل کیا جا چکا ہے تاکہ صوبے میں زرعی اور توانائی کے شعبوں کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے عوام کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور اس جنگ میں 90 ہزار پاکستانی شہید ہوئے۔
پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری