نجی معیشت کے فروغ سے متعلق قانون بڑی آئینی اہمیت کا حامل ہے،چینی عہدیدار
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
نجی معیشت کے فروغ سے متعلق قانون بڑی آئینی اہمیت کا حامل ہے،چینی عہدیدار WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چین کی اسٹیٹ کونسل کے انفارمیشن آفس نے نجی معیشت کے فروغ سے متعلق قانون پر ایک پریس کانفرنس کی،جس پر نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کی قانون ساز امور کی کمیٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر وانگ روئی حہ نے کہا کہ نجی معیشت کے فروغ سے متعلق قانون نے نجی معیشت کی ترقی کے بارے میں پارٹی اور ریاست کے بنیادی اصولوں اور پالیسیوں کو قانون کی شکل دی ہے ، بنیادی سوشلسٹ معاشی نظام پر آئین کی دفعات کے ساتھ مربوط کیا ہے ،
اور چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلسٹ قانونی نظام میں نجی معیشت کی حمایت سے متعلق قوانین و ضوابط کو ضم کیا ، جو اہم آئینی اہمیت اور قانون کے نفاذ میں اختراعی اہمیت کا حامل ہے۔ نجی معیشت کے فروغ سے متعلق قانون کی تشکیل اور نفاذ مکمل طور پر یہ ظاہر کرتا ہے کہ نجی معیشت کی ترقی کے لئے پارٹی اور ریاست کے بنیادی اصول اور پالیسیاں تبدیل نہیں ہوں گی اور نہ ہی تبدیل ہوسکتی ہیں ،
اور یہ قانون نجی معیشت کی اعلی معیار کی ترقی کی حمایت کے لئے زیادہ مکمل قانونی نظام اور زیادہ موثر گارنٹی سسٹم کو یقینی طور پر فروغ دے گا۔30 اپریل کو “عوامی جمہوریہ چین کے نجی معیشت کو فروغ دینے کے قانون” کو منظور کر لیا گیا۔ جو 20 مئی 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان سے منہ کی کھانے پر بھارت کو کتنے روپے مالیت کے جنگی طیاروں کا نقصان ہوا؟ کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ کی فضائی حدود عارضی طور پر بند، نوٹم جاری چین کی خوبصورتی کو ایک ساتھ دریافت کریں چین-روس مشترکہ پروڈکشن فلم ’ریڈ سلک ‘چین میں ریلیز کی جائے گی پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” ( انٹرنیشنل ورژن) روس کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر امریکہ نے چین کے ساتھ بات چیت کی امید کا اظہار کیا ہے، چینی وزارت خارجہ فسطائیت کے خلاف عالمی جنگ میں چینی اور روسی عوام نے شانہ بشانہ جنگ لڑی، چینی صدرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نجی معیشت کے فروغ سے متعلق قانون
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔