چینی صدر سرکاری دورے پر روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
ماسکو:چینی صدر شی جن پھنگ سرکاری دورے پر روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے۔ اپنے دورے کے دوران، چینی صدر سوویت یونین کی حب الوطنی کی عظیم جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔ شی جن پھنگ کا خصوصی طیارہ روسی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد روسی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے اس کی حفاظت کے لیے ٹیک آف کیا۔ ہوائی اڈے پر روس کی جانب سے شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ شی جن پھنگ نے اپنے ابتدائی خطاب میں چینی حکومت اور عوام کی جانب سے روسی حکومت اور عوام کے لیے مخلصانہ مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شی جن پھنگ نے اس بات کی نشاندہی کی کہ چین اور روس اچھے پڑوسی ہیں جنہیں الگ نہیں کیا جا سکتا، سچے دوست ہیں جو خوشی اور غم میں شریک ہیں اور اچھے شراکت دار ہیں جو باہمی کامیابیاں حاصل کرتے ہیں۔ دونوں فریقوں نے بڑے ہمسایہ ممالک کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کے لیے کامیابی کے ساتھ ایک صحیح راستہ تلاش کیا ہے اور نئے دور میں چین روس اسٹریٹجک تعاون کے جذبے کو جنم دیا ہے۔ چین اور روس کے تعلقات نے نہ صرف دونوں ملکوں کے عوام کو زبردست فائدہ پہنچایا ہے بلکہ عالمی تزویراتی استحکام کو برقرار رکھنے اور ایک مساوی اور منظم کثیر القطبی دنیا کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ چین اور روس دوسری عالمی جنگ کی فتح کے نتائج کے دفاع کے لیے مل کر کام کریں گے، تسلط اور طاقت کی سیاست کی مخالفت کریں گے، حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کریں گے اور ایک زیادہ منصفانہ اور معقول عالمی نظام حکومت کی تعمیر کو فروغ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں صدر پوٹن کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، عملی تعاون اور مشترکہ تشویش کے بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر گہرائی سے بات چیت کا منتظر ہوں، تاکہ نئے دور میں چین اور روس کے درمیان ہم آہنگی کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی ترقی میں مضبوط محرک پیدا کیا جا سکے۔صدر شی نے کہا کہ میں بہت سے ممالک کے رہنماؤں اور روسی عوام کے ساتھ مل کر ان شہداء کی یاد منانے کے لیے پرامید ہوں جنہوں نے فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کے لیے بہادری سے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، اور بین الاقوامی انصاف کے تحفظ کے لیے مشترکہ طور پر وقت کی مضبوط آواز بنے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چین اور روس شی جن پھنگ کریں گے کے ساتھ روس کے کے لیے
پڑھیں:
امریکہ کے دورے پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی امریکہ میں اہم شخصیات سےملاقاتیں
پینٹاگون(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکہ کے دورے کے دوران اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکہ کا سرکاری دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی سے ملاقاتیں کیں۔
فیلڈ مارشل نے ٹیمپا میں امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا کی ریٹائرمنٹ تقریب میں شرکت کی، وہ کمانڈ تبدیلی کی تقریب میں بھی شریک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل کوریلا کی شاندار قیادت اور دوطرفہ عسکری تعاون مضبوط بنانے میں خدمات کو سراہا۔ انہوں نے ایڈمرل کوپر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
نیرج چوپڑا بھی ڈائمنڈ لیگ سے دستبردار ہو گئے
آرمی چیف نے اعتماد کا اظہار کیا کہ باہمی تعاون سے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز کا سامنا جاری رکھا جائے گا۔ فیلڈ مارشل نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ڈین کین سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف نے جنرل کین کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے دوست ممالک کے ڈیفنس چیفس سے بھی ملاقاتیں کیں جبکہ پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ انٹر ایکٹو سیشن بھی ہوا۔ انہوں نے پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے پُراعتماد رہنے، سرمایہ کاری کے فروغ میں کردار ادا کرنے کی ترغیب دی جبکہ پاکستانی کمیونٹی نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
میرب علی سے بریک اپ کے بعد عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی شرکت سے ایک بار پھر دونوں کےتعلقات ٹھیک ہونے کی چہ میگوئیاں